گدگ ضلع کے نرگند میں قتل کئے گئے مسلم نوجوان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: سی ایم ابراہیم

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2022, 12:10 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍ جنوری (ایس او  نیوز) کرناٹک کے سابق وزیر ورکن کونسل سی ایم ابراہیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گدگ ضلع کے نرگند میں شرپسندوں کے ہاتھوں ہلاک مسلم نوجوان کے ورثاء کو 10لاکھ روپئے کا معاوضہ ادا کیا جائے۔ شرپسندوں کو فوری گرفتار کرے اور انہیں اس معاملہ کی جانچ پڑتال کرے۔

یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ایم ابراہیم نے بتایا کہ نرگند اور گدگ ضلع میں حالات کو بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان شر پسندو ں کے پس پردہ کون ہے اس کا پتہ لگانے کیلئے انہوں نے گدگ ضلع ڈپٹی کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے بات کی ہے۔ پولیس کے مطابق 15شر پسندوں میں سے تین کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور 12شر پسندروپوش ہیں۔

ابراہیم نے کہا کہ حکومت مرنے والے کے خاندان والوں سے انصاف نہیں کرتی اور شرپسندوں کو فوری گرفتار نہیں کرتی تو وہ خود گدگ پہنچ کر احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں۔ انہوں نے گدگ کے اطراف علاقوں کے مسلم انجمنوں سے اپیل کی کہ وہ گدگ کی انجمن کو چند ہ دے کر مصبوط بنائیں۔ سی ایم ابراہیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور نہ کریں۔ کووڈ قوانین ہلکا کریں کیونکہ لاک ڈاؤن اور کووڈ قوانین سے غریب طبقہ اور چھوٹے بیوپاریوں کو کافی نقصان پہنچا ہے اور حکومت انہیں بھی مالی مدد کرے۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق کووڈ ایک عام فلو ہے اور ویکسین کا لینا بھی لازمی نہیں ہے۔ بی بی ایم پی کے کمشنر نے بھی بتایا کہ سات دن کے بعد کوارنٹائن کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...