مصر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 18 افراد ہلاک، 510 نئے معاملے آئے سامنے

Source: S.O. News Service | Published on 18th May 2020, 12:46 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ،18؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) مصر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 510 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 12 ہزار کا ہندسہ پار کرکے 12229 ہو گئی ہے۔ مصر کی وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ اس دوران 18 افراد کی ہلاکت سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 630 ہو گئی ہے۔

اس درمیان، کورونا وائرس سے متاثر 222 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی، وزارت کے مطابق ملک میں اب تک 3172 افراد مکمل طور اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ خالد مجاہد نے كووڈ -19 کے کیسز کا پتہ لگانے اور ضروری طبی دیکھ بھال کے حوالہ سے عالمی ادارہ صحت اور مصر کے درمیان مضبوط تعاون اور رابطوں کا بھی ذکر کیا۔

مصرمیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران روزانہ رات میں نو گھنٹے کے لئے کرفیو لاگو کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد 24 مئی سے چھ دنوں کے لئے کرفیو کی مدت کو بڑھا کر 13 گھنٹے کر دیا جائے گا۔ ملک میں 30 مئی سے دو ہفتے کے لئے کرفیو کی مدت کو کم کرکے 10 گھنٹے کر دیا جائے گا۔

مصر کے وزیر اعظم مصطفی ماڈبولی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ رمضان المبارک کے دوران تمام مالز، دکانوں، ریسٹورنٹ، پبلک پارک اور بیچ کے علاوہ نقل و حمل کے تمام ذرائع پر پابندی جاری رہے گی۔ قابل غور ہے کہ مصر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 14 فروری کو سامنے آیا تھا، جبکہ آٹھ مارچ کو ملک میں اس وبا سے پہلی موت ہوئی تھی۔ مصر میں حکومت آہستہ آہستہ مرحلہ وار طریقے سے پابندیوں کو ہٹا کر کئی قسم کی اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔