ممبئی: اغوا ہونے والی بچی 9 برس بعد گھر لوٹ آئی

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2022, 11:52 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 9؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) شہر ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2013 میں اغوا ہونے والی لڑکی پوجا نو برس بعد اپنے گھر والوں کو مل گئی ہے۔  2013 میں سات سالہ پوجا اپنے بھائی کے ساتھ اسکول جارہی تھی لیکن راستے میں ہینری جوزف ڈی سوزا نامی ایک شخص نے اسے آئس کریم کھلانے کے بہانے اغوا کرلیا اور اپنے ساتھ لے گیا۔

ہینری نے پوجا کو اس وجہ سے اغوا کیا کہ اس کی کوئی اولاد نہ تھی اور اغوا کرنے کے بعد پوجا کو ہاسٹل بھیج دیا جہاں اس کا نام عینی ڈی سوزا رکھ دیا گیا، لیکن اولاد ہونے کے بعد پوجا کو واپس گھر لے آیا جہاں اسے گھر کے کام کاج پر لگا دیا گیا۔

خبر کے مطابق ایک روز شراب کے نشے میں دھت ہوکر ہینری نے پوجا کو یہ بتایا کہ وہ اس کی سگی اولاد نہیں ہے جس کے بعد پوجا نے اپنے دوستوں سے مل کر انٹرنیٹ پر 'مسنگ پوجا' کے بارے میں سرچ کرنا شروع کیا اور ان فون نمبروں پر کال کرنے کی کوشش کی جو اس وقت تلاشِ گمشدگی کے لیے پوسٹروں پر دیے گئے تھے۔

بالآخر نو سال کے بعد پوجا کا اپنے کسی عزیز سے رابطہ ہوا جس نے اسے اس کے گھر والوں سے وڈیو کال پر بات کروائی اور پوجا کو اپنے گھر والے مل گئے۔ پولیس کے مطابق پوجا کو اغوا کرنے والے ہینری جوزف ڈی سوزا اور اس کی بیوی کواغوا اور غیر قانونی مشقت کے جرائم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پوجا کے والد اس دوران انتقال کرچکے ہیں اور وہ اب اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ رہے گی۔ ٹوئٹر پر ایک صارف کا ٹویٹ وائرل ہے جس میں انھوں نے پوجا کے ملنے کے بعد 2015 میں پوجا کے ہی بارے میں کیے گئے ٹویٹ کا سکرین شاٹ لگایا ہے۔

اس ٹویٹ کے جواب میں صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے ہیں۔ آہیسوا لکھتی ہے کہ ’امید کرتی ہوں بچی کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہوگا، اس کے بچپن کے تمام اہم سال ضائع ہوجاتے ہیں، خدا سے ان کے روشن مستقبل کی دعا ہے۔‘

شش کہتے ہیں کہ ’بیچاری بچی، اگرچہ اب ہم اس کے والدین اور اپنوں کے بغیر گزرا وقت واپس نہیں لا سکتے لیکن ہم یہ امید کرسکتے ہیں کہ ان سالوں میں اس کے ساتھ کچھ برا نہ ہوا ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔