’کھیلا ہوبے‘ نعرہ ملک بھر میں گونج رہا، یہ جذبہ برقرار رہنا چاہیے: ممتا بنرجی

Source: S.O. News Service | Published on 2nd August 2021, 11:48 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا،2؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہر سال 16 اگست کو ’کھیلا ہوبے دیوس‘ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نعرہ آج ملک کا سب سے مقبو ل نعرہ ہے۔ پارلیمنٹ سے لے کر مختلف ریاستوں میں یہ نعرہ گونج رہا ہے۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج نیتاجی انڈور اسٹیڈیم میں ’کھیلاہوبے پروجیکٹ‘ کا افتتاح کیا۔

قابل ذکر ہے کہ بنگال اسمبلی انتخابات کے دوران ’کھیلا ہوبے‘ ترنمول کانگریس کا سیاسی نعرہ تھا۔ یہ نعرہ اسمبلی انتخابات کے دوران کافی مقبول ہوا۔ممتا بنرجی نے ’کھیلا ہوبے‘ کے نعرے کی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے بغیر زندگی نہیں چلتی ہے۔ روایات، ثقافت اور اچھی صحت کھیلوں کے ذریعے ہوتی ہے۔ جاپان میں اولمپکس بھی جاری ہے۔ یہ نعرہ کھیلا ہوبے کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس نعرے کو مختلف کھیلوں اور پروگراموں کے ذریعے نافذ کرنا ہوگا۔ یہ نعرہ اتنا مشہور ہے کہ جب میں الیکشن کے دوران سیاسی جلسوں میں جاتی تھیں تو یہ نعرے گونجتے تھے۔

خیال رہے کہ ایک طرف ممتا بنرجی بنگال میں ’کھیلا ہوبے‘ کا نعرہ بلند کررہی ہیں تو دوسری طرف تریپورہ میں ابھیشک بنرجی نعرہ دے رہے تھے ’بی جے پی کا کھیل ختم‘۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ یہ نعرہ دوسری ریاستوں میں بھی گونجے گا۔بنگا ل کے لوگ کھیل سے بہت محبت کرتے ہیں، یاد رکھیں یہ بنگال کا فخر ہے۔ یہ کھیل آنے والے دنوں میں ملک بھر میں کھیلا جائے گا۔ آپ کو کھیل کو آگے لے جانا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ اب سے ہر سال 16 اگست کو ’کھیلا ہوبے دیوس‘ منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کھیل کے ایک واقعے میں بہت سے لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔اس واقعہ کی یاد میں پہلے کئی پروگرام ہوتے تھے۔ مگر ادھر آکر یہ سلسلہ بند ہوگیا۔ اب ہر سال 16 اگست کو یہ دن کھیلا ہوبے دیوس کے طور پر منایا جائے گا۔ یہ کھیلوں کی دنیا میں ہلچل مچا دے گا۔ میں غریب کلبوں کو 1 لاکھ گیندیں دوں گی۔ ممتا بنرجی نے سابق اداکارہ شبانہ اعظمی اور گیت کار جاوید اختر سے دہلی میں ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ ’کھیلا ہوبے‘ پر ایک گانا لکھ دیں۔

آئی ایس ایل میں ایسٹ بنگال کی شرکت سے متعلق ممتا بنرجی نے کہا کہ کوئی فکر کرنے کی ضرور ت نہیں ہے، اس سال بھی آئی ایس ایل میں ایسٹ بنگال کھیلے گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں تو موہن بگان و ایسٹ بنگال کے ساتھ محمڈن اسپورٹنگ کلب کو بھی کھیلتا دیکھنا چاہتی ہوں۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرج نے دیہی علاقوں میں ہیلتھ کی خدمات کو بہتر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ دیہی علاقوں میں ماہرین ڈاکٹروں کی کمی ہوتی ہے، اس وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے انہوں نے ٹیلی میڈیسن پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقے کے ڈاکٹرز فون کے ذریعہ ماہرین ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے نفاذ کی وجہ سے دور دراز دیہات کے مریضوں کو بھی مکمل طور پر مفت خدمات ملیں گی۔ ٹیلی میڈیسن پروجیکٹ کو ریاست کے دیہی علاقوں کے تمام صحت مراکز پر لاگو کیا جائے گا۔ ماہر ڈاکٹروں سے مشورہ لے کر کسی بھی مریض کا علاج کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کے ریونت ریڈی بنے تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ؛ گورنر نے دلایا حلف

تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی، جنہوں نے ۳۰؍ نومبر کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا آج تلنگانہ کے دوسرے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اُٹھایا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب حیدرآباد میں لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جہاں انہیں تلنگانہ کی ...

بابری مسجد کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی؛ ممبئی میں اذان اور دعا کااہتمام

6 ڈسمبر1992 کو جس طرح ایودھیا میں شرپسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد شہید کی گئی تھی، اس کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی کے موقع پر ممبئی شہر سمیت مضافات میں اذان دینے اوردعا کااہتمام کیا گیا۔ اور وہاٹس ایپ کے الگ الگ گروپ میں۶؍دسمبر کو یومِ سیاہ لکھ کربابری مسجد کی یاد تازہ کی گئی۔

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

سمندری طوفان میچونگ سے چینائی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی آٹھ؛ آندھرا میں بھی ایک لڑکے کی موت؛ میچونگ آج آندھرا اور اُڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کے پیش نظرالرٹ جاری

سمندری طوفان میچونگ کی آمد سے پیر کو چینائی میں جو تباہی مچی تھی اور پانچ لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی، آج ایک بچہ سمیت مزید چار لوگوں کی موت واقع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی طوفان اور سیلاب سے متاثرہ ساحلی اضلاع میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر نو ہوگئی ہے۔

چینائی میں گردابی طوفان مچونگ نے مچائی تباہی، پانچ ہلاک، اسکول اور دفاتر میں ۵ ڈسمبر کو بھی چھٹی کا اعلان؛ 144 ٹرینیں کینسل، 33فلائٹس کارُخ بینگلور کی طرف موڑدیا گیا

طوفان مچونگ Michaung نے شہر سمیت چینائی کے مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پرتباہی مچادی ہے جبکہ طوفان کے نتیجے میں شدید بارش ہورہی ہے اور اس کے نتیجے میں سیلاب آ گیا ہے۔