بھٹکل: کورونا لاک ڈاون میں چھوٹ ملتے ہی والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th September 2020, 8:18 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 6 ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل میں کورونا لاک ڈاون کے بعد اب چونکہ  آہستہ آہستہ تمام سرگرمیوں کے لئے چھوٹ دی جارہی ہے، اس کے ساتھ ہی شہر میں ٹورنامنٹوں کا بھی انعقاد ہورہا ہے ۔ آج اتوار کو  KHB کالونی میں والی بال ٹورنامنٹ کا   خوبصورت آغاز ہوا۔

سمجھا جارہا ہے کہ کورونا لاک ڈاون کے بعد بھٹکل میں یہ  پہلا والی بال ٹورنامنٹ ہے جس کا افتتاح قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم کے نائب صدر عتیق الرحمن مُنیری کے ہاتھوں ہوا۔ 

علاقہ کے ذمہ دار عرفان محتشم نے افتتاحی جلسہ کی صدارت کی۔ عبدالسلام رکن الدین، عثمان غنی، عبدالباقی کھروری، عبدالباسط معلم، ارشاد و دیگر کافی ذمہ داران اس موقع پر موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...