بھٹکل میں ینگ اسٹار ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے مفت ختنہ کیمپ کا کامیاب انعقاد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th April 2019, 9:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 16/اپریل (ایس او نیوز) یہاں مدینہ کالونی ، محی الدین اسٹریٹ میں  علاقے کا فعال ادارہ ینگ اسٹار ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے آج منگل کو مفت ختنہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں  42 بچوں کا ختنہ کرایا گیا۔ صبح آٹھ بجے   ینگ اسٹار کے صدر مولانا احمد کبیر ندوی کی دُعا کے ساتھ کیمپ کا  آغاز کیا گیا، اس موقع پر جنرل سکریٹری جناب ظہیر احمد شیخ نے بتایا کہ  ینگ اسٹار کی جانب سے علاقہ کے مسائل کو حل کرنے مختلف پروگرام  ترتیب دئے جاتے رہے ہیں ، جس میں ختنہ کیمپ بھی ایک ہے، انہوں نے بتایا کہ ادارہ کی طرف سے  تیسری مرتبہ ختنہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ختنہ کے ماہر جناب صادق صاحب  نے بچوں کا ختنہ کرایا، ان کے معاون جناب محسن صاحب نے ان کا پورا ساتھ دیا۔ 

اختتامی اجلاس میں قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے  جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی نے  خطاب کرتے ہوئے ینگ اسٹار کی خدمات کی سراہنا کی اور کہا کہ  علاقہ کے مسائل کو حل کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے میں یہ ادارہ ہمیشہ فعال رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنی نیک تمنائیں پیش کیں، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز اُدیاور، پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے  مقامی صدر عبدالکریم،  شہر کے نوجوان وکیل عمران لنکا،  جالی پٹن پنچایت کے سابق صدر جناب آدم پنمبوراور سماجی کارکن جناب نذیر قاسمجی نے بھی اس موقع پر ینگ اسٹار کی خدمات کو سراہتے ہوئے  ختنہ کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ ینگ اسٹار کے سماجی سکریٹری سُہیل کداری،  محی الدین مسجد کے امام مولانا ابوصالح اور مسجد کے ذمہ دار جناب  شبر خطیب سمیت کافی ذمہ داران اور علاقہ کے لوگ   موجود تھے۔ ینگ اسٹار کے صدر مولانا احمد کبیر ندوی کی نظامت اور ان ہی کے کلمہ تشکر کے بعد دُعا پر جلسہ برخواست ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔