کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا جھارکھنڈ میں بیان: ’نریندر مودی سب کو ڈرا رہے ہیں، لیکن ہم ڈرنے والے نہیں‘

Source: S.O. News Service | Published on 12th November 2024, 12:45 PM | ملکی خبریں |

رانچی، 12/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے آج جھارکھنڈ دورہ پر تھے جہاں انڈیا بلاک کے امیدواروں کے حق میں انتخابی تشہیر کی۔ پانکی میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کو پُرزور انداز میں نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’غریب لہروں پر پہرے بٹھائے جاتے ہیں/سمندر کی تلاشی کوئی نہیں لیتا۔ یہی کام آج مودی حکومت کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت کی تلاشی کوئی نہیں لیتا، دوسروں کے یہاں ای ڈی-سی بی آئی کی ریڈ پڑتی رہتی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’نریندر مودی سب کو ڈرا رہے ہیں، لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ چاہے کچھ ہو جائے، ہم ملک کے قبائلیوں، دلتوں، پسماندوں کے حقوق کی حفاظت کرتے رہیں گے۔‘‘

راہل گاندھی کے ذریعہ انتخابی اجلاس میں آئین کی کتاب دکھائے جانے پر بی جے پی کی تنقید کا تذکرہ بھی کھڑگے نے اپنے خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جب راہل گاندھی جی اپنی تقریر میں آئین کی کاپی دکھاتے ہیں تو نریندر مودی اور امت شاہ اس کا بھی مذاق اڑاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ لال رنگ نکسل وادیوں کا ہے۔ لیکن نریندر مودی نے خود لال رنگ کا آئین سابق صدر جمہوریہ رامناتھ کووند جی کو دیا تھا۔ مودی جی ہمیشہ ہی جھوٹ بول کر چھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑا کر دیتے ہیں، اس لیے میں انھیں ’جھوٹوں کا سردار‘ کہتا ہوں۔‘‘

آئین پر ہو رہے حملے کا جواب دیتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ ’’ہمارے ملک کا آئین ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور پنڈت نہرو کی دین ہے۔ اس آئین کو اگر کسی نے ہاتھ لگایا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ ہم عوام کے پاس جائیں گے اور ان سے آئین کو بچانے کے لیے ساتھ آنے کی اپیل کریں گے۔‘‘ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’یہ آپ کی ہی مدد ہے جس سے نریندر مودی کو اکثریت نہیں ملی اور آئین ترمیم کا کام رک گیا۔‘‘

بی جے پی اور آر ایس ایس پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ ’’ملک کی آزادی میں بی جے پی-آر ایس ایس کے لوگوں کا کوئی تعاون نہیں ہے۔ گاندھی جی نے جب ’بھارت چھوڑو تحریک‘ کا اعلان کیا تب آر ایس ایس کے لوگ انگریزوں کے لیے ملازمت کر رہے تھے۔ آج یہ لوگ ہمیں حب الوطنی کا سبق پڑھا رہے ہیں۔‘‘

اس سے قبل ملکارجن کھرگے نے جھارکھنڈ کے چھترپور میں بھی ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کیا۔ چھترپور میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’ملک میں اگر آئین نہیں ہوتا تو لوگوں کو حقوق نہیں ملتے۔ آج نریندر مودی جو بھی ہیں، وہ آئین کی وہج سے ہی ہیں۔‘‘ کھڑگے نے اس موقع پر آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کو شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’آسام کے وزیر اعلیٰ یہاں آ کر سماج کو تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ شودر کا کام برہمن، چھتریہ اور ویشیہ کی خدمت کرنا ہے۔ ایسی باتیں کہنے والے لوگوں کو نریندر مودی نے بی جے پی میں رکھا ہوا ہے۔‘‘

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ ’’آسام کے وزیر اعلیٰ یہاں آئے تھے، انھوں نے ہمارے کارکنان کو ڈرایا دھمکایا، لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ان کے وزیر اعلیٰ بانٹنے کاٹنے کی بات کرتے ہیں، جبکہ وہ ایک مٹھ کے منتظم ہیں۔ کیا کسی سَنت کو اس طرح کی باتیں کرنا زیب دیتا ہے؟‘‘ دراصل کھرگے کا اشارہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف تھا جنھوں نے ’بنٹو گے تو کٹو گے‘ نعرہ بلند کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید سردی: 37 سال بعد درجہ حرارت 5 ڈگری سے نیچے

پہاڑی علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی بھاری برفباری کا اثر میدانی علاقوں میں محسوس کیا جا رہا ہے۔ سرد ہواؤں کا دائرہ بڑھ گیا ہے اور دہلی-این سی آر میں سرد لہر چل رہی ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پہاڑوں میں اگلے ایک سے دو دنوں تک برفباری کا سلسلہ اسی طرح ...

ووٹوں کا فیصد ایک ہی رات میں لاکھوں تک کیسے بڑھ سکتا ہے؟ کانگریس کا سوال

مہاراشٹرا کے پونے شہر کی کانگریس پارٹی نے بدھ کی صبح نوی پیٹھ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج پر حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ووٹنگ کے لیے بیلٹ پیپر پر ہی ہونا چاہیے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں شہریوں کے دستخط بھی لیے گئے ہیں۔ کانگریس نے ...

مغربی بنگال میں 7 ماہ کی بچی کے اغوا اور جنسی زیادتی پر انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس

قومی انسانی حقوق کمیشن نے مغربی بنگال کے کولکاتہ میں فٹ پاتھ سے ایک شیر خوار بچے کے اغوا اور جنسی زیادتی سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریاست کی پولیس سے تفصیلی اطلاعات کے لیے دو ہفتے کے اندر رپورٹ دینے کو کہا ہے۔

کیرالہ میں کانگریس کے لیے ایک اور خوشخبری، بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی

کانگریس پارٹی کے لیے کیرالہ سے ایک ماہ کے اندر دوسری بار خوش آئند خبر آئی ہے۔ کانگریس کی قیادت والے یو ڈی ایف اتحاد نے کیرالہ میں حال ہی میں 31 بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق یو ڈی ایف نے 31 میں سے 17 وارڈوں میں فتح حاصل کی ...

جھارکھنڈ اسمبلی میں 11,697.45 کروڑ روپے کا سپلیمنٹری بجٹ، ’مئیاں سمان یوجنا‘ کے لیے 6390.55 کروڑ روپے مختص

جھارکھنڈ کی چھٹی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے تیسرے دن ریاستی حکومت نے ایک سپلیمنٹری بجٹ پیش کیا ہے۔ وزیر مالیات رادھا کرشن کشور نے رواں مالی سال 25-2024 کے لیے 11,697.45 کروڑ روپے کا سپلیمنٹری بجٹ پیش کیا، یہ مالی سال کا دوسرا ضمنی بجٹ ہے۔ پیش کردہ بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈ محکمہ خواتین و ...

اے ڈی بی نے ہندوستانی معیشت کے لیے پیش گوئی کم کی، جی ڈی پی شرح ترقی میں کمی کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ہندوستانی معیشت کے لیے ایک دھچکا دیتے ہوئے موجودہ مالی سال کے لیے ترقی کے تخمینے کو کم کر دیا ہے۔ اے ڈی بی نے ملک میں ذاتی سرمایہ کاری اور مکانات کی طلب میں کمی کو وجہ بتاتے ہوئے ہندوستان کی جی ڈی پی شرح ترقی کو گھٹا کر 6.5 فیصد کر دیا ہے۔ مالی سال ...