خامنہ ای کے مندوب کی مظاہرین کو امریکی سفارت خانے پر حملہ کی ترغیب

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 6th October 2019, 7:27 PM | عالمی خبریں |

لندن 6اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) عراق میں جاری عوامی مظاہروں کے دوران اب تک 100 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور دوسری طرف ایرانی حکومت عراق میں جاری عوامی احتجاج کو فسادات کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایرانی میڈیا میں بھی عراق میں ہونے والے احتجاج کو فسادات کے طور پر پیش کر رہا ہے۔اسی ضمن میں سرکاری اخبار ’کیہان‘ کے مطابق ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ کے نمائندے حسین شریعت مداری نے ہفتے کے روز ایک مضمون میں عراقیوں سے مطالبہ ہے کہ وہ امریکی سفارت خانہ پر قبضہ کریں جیسے 1979 میں ایرانیوں نے کیا تھا۔شریعت مداری نے مظاہرین پر تہران کی حامی جماعتوں کے الزامات کا اعادہ کیا اور یہ دعوی کیا کہ یہ احتجاج امریکا اور بیرونی قوتوں کے ذریعے شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا عراق میں حالیہ بدامنی میں غیر ملکی ہاتھ واضح ہیں۔ شہریوں کو سفارت خانہ پر قبضہ کرنا ہو گا کیونکہ یہ جاسوسی کا اڈا ہے۔شریعت مداری نے یہ بھی کہا کہ بیرونی عناصر نے عراقی اور ایرانی حکومتوں کے اتحاد کے خلاف مظاہرے کی ہدایت کی۔اْنہوں نے کہا عراق میں عوامی مظاہرے ایران میں ہونے والے مظاہروں کے مماثل ہیں جس کا مقصد ملک کو افراتفری سے دوچارکرنا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے عراق میں ہونے والے مظاہروں کو "بدامنی" قرار دیتے ہوئیعراقیوں سے غیر ملکیوں کی استحصالی مداخلت کے خلاف بھرپور جدوجہد پر زور دیا۔عراق میں مظاہرین کے بنیادی مطالبات مْلک میں مالی بدعنوانی کے پھیلاؤ اور عوامی پیسوں کی لوٹ مار پر مرکوز ہیں۔ عراق دْنیا میں تیل کا تیسرا برآمد کنندہ ہے مگر اس کے باوجود ملک میں بے روزگاری، صحت اور تعلیمی کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔مبصرین کے مطابق ایران کو خدشہ ہے کہ یہ احتجاج سیاسی تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔