خلیل احمد ہوئے ٹیم انڈیا میں شامل، کیا ظہیرخان کی کمی پوری کرے گا یہ تیز بائولر ؟

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 18th September 2018, 8:35 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دہلی 18ستمبر (ایس او نیوز ایجنسی)  راجستھان کے ٹونک ضلع کے 20 سال کے لیفٹ آرم اسپنرخلیل احمد نے ایشیا کپ 2018 میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ  کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کی طرف سے ڈیبیوکیا ہے۔ انہیں روہت شرما نے کیپ سونپی۔ اس ٹورنامنٹ میں مستقل کپتان وراٹ کوہلی کوآرام دیا گیا ہے، لہٰذا روہت شرما 16 رکنی ٹیم کی کمان سنبھال رہے ہیں۔

ٹیم انڈیا میں واحد نیا چہرہ خلیل احمد ہیں، جن کی صلاحیت کو نکھارنے میں ٹیم انڈیا کے عظیم کھلاڑی راہل ڈراویڈ  کا زبردست تعاون رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خلیل احمد کی گیند بازی کی  رفتار 148 کلومیٹرہے، جواپنے آپ میں شاندارہے۔

سچ کہا جائے تو ہندوستان کوظہیرخان کے بعد سے ایک عدد بائیں ہاتھ کے تیزگیندباز کی تلاش تھی، لیکن کوئی ایسا گیند بازنہیں مل رہا تھا، جوٹیم انڈیا میں اپنی جگہ یقینی کرسکے۔ حالانکہ جے دیوانادکٹ اوربریندرسرن کی ٹیم میں انٹری ہوئی، لیکن وہ بھی اس خالی جگہ کو بھرنے میں ناکام رہے۔ اب ہندوستانی سلیکٹروں نے نوجوان خلیل احمد پر بھروسہ جتایا ہے۔

ویسے ٹیم میں شامل ہونے پرخلیل نے بھی اپنے ارادے ظاہرکردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "اب مجھے منتخب کیا گیا ہے، میں صرف ایشیا کپ ہی نہیں ہندوستان کے لئے زیادہ سے زیادہ میچ کھیلنا چاہتا ہوں۔ میں کم ازکم 10 سالوں تک کھیلنا چاہتا ہوں اورزیادہ سے زیادہ وکٹ حاصل کرنا چاہتا ہوں"۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل فائنل میں چنئی نے دی کولکاتا نائٹ رائڈرس کو شکست، چنئی بنا چوتھی مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن

سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری کے ساتھ روبن اتھپا کے (31) اور معین علی کے (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز کے نتیجے میں چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو  27 رنوں سے شکست دے دی اور چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔ 

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

)  آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ ...

چنئی نے ریکارڈ بنایا، نویں بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی، دہلی کو دی شکست

دبئی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ مقابلہ میں چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) نے دہلی کیپیٹلس کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ۔ سی ایس کے کپتان دھونی نے ایک شاندار پاری کھیلتے ہوئے چھہ گیندوں میں 18 رن بنائے اور آخری گیند پر چوکا لگاکر ٹیم کو جیت دلائی۔رابن اتھپا اور رتو راج ...

کونکن ریلوے سروس کے مکمل ہوئے31 سال ۔ سورتکل - انکولہ کے درمیان کیا رو - رو سروس کا آغاز 

کونکن ریلوے سروس کے 31 سال مکمل ہونے پر ورچیول جشن منایا گیا اور اس موقع پر سورتکل - انکولہ کے درمیان مال بردار ٹرکس / کنٹینرس  لے جانے والے ٹرکس کی نقل و حمل کے لئے رول آن - رول آف (رو - رو) سروس کا شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ۔

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

)  آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ ...

چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ کا آر ایس ایس پر حملہ: کہا،’ وہ فسادات بھڑکاکر شہر تباہ کر یں گے‘

صوبہ کے کوردھاشہر میں فرقہ وارانہ تشدد کے بہانے بی جے پی اور آر ایس ایس کی ذیلی تنظیموں کا احتجاج جاری ہے۔ دریں اثناء ریاست کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے آر ایس ایس اور بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ یہ لوگ صرف دو چیزوں میں مہارت رکھتے ہیں۔

اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا فیصلہ مدارس میں اب ریاضی، تاریخ اور سائنس پڑھانا لازمی

اتر پردیش میں سرکاری منظوری والے مدارس کے طلبا کو آئندہ تعلیمی سیشن سے این سی ای آر ٹی نصاب کے مطابق لازمی موضوعات کی شکل میں ریاضی، تاریخ، سائنس اور سماجیات کی بھی تعلیم دی جائے گی۔ یو پی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن نے مدرسہ ایجوکیشن کو دیگر اسکولوں کی تعلیم کے ساتھ یکساں لانے ...