منگلورو کے ایک جیولری شاپ میں گاہک کے روپ میں لٹیرا : دکان مالک نے پیچھا کرتےہوئے ملزم کو دبوچ لیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th March 2021, 8:46 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:5؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)شہر کی ایک جیولری دکان  میں  گاہک کے روپ میں داخل ہونے والے  لٹیرے کو  دن دہاڑے زیورات لےکر فرار ہونےکی کوشش کے دوران  دکان مالک نے ہی اس کا پیچھا کرتےہوئے پکڑ کر پولس کے سونپنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

شہر کے رتھ روڈ پر ارون جی شیٹھ کی ملکیت والی ارون شیٹھ جیولری اینڈ ڈائمنڈ ورکس شاپ  کو جمعرات کی دوپہر 2بجے ایک لٹیرا ،گاہک کے روپ میں پہنچا۔گاہک کے روپ میں مختلف  زیورات کو دیکھنےکا ناٹک کیا۔ دکان مالک ارون شیٹھ دیکھنے کےلئے ایک زیور اس کو دیا تو وہ زیور لے کر وہا ں سے بھاگ نکلا۔ اسی وقت حرکت میں آئے دکان مالک نے  اس کا پیچھا کیا ، تھوڑی ہی دوری پر انہوں نے ملزم کو پکڑلیا۔ بھرے بازار  میں کچھ ہوتا دیکھ کر کافی لوگ بھی جمع ہوئے۔ سی سی ٹی وی کیمرےمیں پوری کہانی قید ہوئی ہے۔

اس کے بعد دکان مالک نے پولس تھانے میں شکایت درج کی تو پولس جائے وقوع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتارکر لیا ۔ معاملے کو لےکر بندرپولس تھانے میں کیس درج کرلیاگیاہے۔دکان مالک ارون شیٹھ نے شبہ جتایا ہےکہ  ملزم شہر کی دیگر  دکانوں میں بھی ایسی ہی کرتوت انجام دیا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔