جمعرات کو ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کا دہلی یونیورسٹی میں ہوگا فقہی مذاہب پر کلیدی خطبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th November 2019, 6:06 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 20/نومبر (ایس او نیوز) کل بروز جمعرات ۲۱ نومبر ڈھائی بجے دوپہر دہلی یونیورسٹی کے پولیٹکل سائنس ڈپارٹمنٹ میں معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان مذاہب فقہیہ کے بارے میں کلیدی خطبہ دیں گے۔ یہ خطبہ نارتھ کیمپس میں سوشل سائنس بلڈنگ کی دوسری منزل پر واقع لکچر ہال میں دیا جائے گا۔ خطبے میں ڈاکٹر ظفرالاسلام خان  اہم  مذاہب فقہیہ یعنی  4سنی مذاہب (حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی) اور شیعہ مذہب ( جعفری ) کے قیام، تاریخ اور خصوصیات پر روشنی ڈالیں گے۔

ڈاکٹر ظفرالاسلام خان معروف اسلامی اسکالر ہیں جن کی ۵۰ سے زیادہ انگریزی، عربی اور اردو میں تصانیف و تراجم ہیں۔ ہندوستانی مدارس، مصر کی جامعہ ازہر اور قاہرہ یونیورسٹی میں تعلیم پانے کے بعد انہوں نے مانچسٹر یونیورسٹی (برطانیہ) سے اسلامیات میں ہجرت کے مفہوم  پر ڈاکٹریٹ کیا۔ ان کے آٹھ مقالات اسلامیات کے اہم مرجع”  انسائیکلو پیڈیا آف اسلام ‘‘ میں شائع ہو چکے ہیں۔ وہ دنیا کی متعدد یونیورسٹیوں میں کلیدی خطبہ دے چکے ہیں اور ریاض کی الامام یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر رہ چکے ہیں۔ فی الوقت وہ دہلی اقلیتی کمیشن کے صدر ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...