یوپی میں اگلے 50 سالوں تک ایس پی، بی ایس پی، کانگریس کا مستقبل نہیں: کیشو موریہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2019, 11:50 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ24/جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے اتوار کو کہا یہاں کہ اب آنے والے تقریبا 50 سالوں تک اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی، بی ایس پی اور کانگریس کا مستقبل نہیں دکھائی دیتا ہے۔ کیشو پرساد اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پسماندہ طبقے کی طرف منعقدہ ممبران پارلیمنٹ کے اعزازی تقریب میں بول رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایس پی، بی ایس پی، کانگریس کی حکومت دیکھی، لیکن بی جے پی نے جتنا احترام پسماندہ طبقے کو دیا ہے، اتنا کسی نے نہیں دیا۔کیشو موریہ نے کہا کہ پسماندہ طبقے صرف احترام کا بھوکا ہے، احترام کے بدلے جان دینے میں بھی وہ پیچھے نہیں ہٹتا۔ کانگریس، بی ایس پی، ایس پی نے کبھی احترام نہیں دیا۔ اسی لیے آنے والے 50 سالوں تک یہاں ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا ہے۔  کیشو نے کہا کہ ایس پی-بی ایس پی اتحاد کے بعد سب سمجھ رہے تھے کہ بی جے پی رہنما نہیں بنیں گے اور وزیر اعظم مودی دوبارہ وزیر اعظم نہیں بنیں گے؛ لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ مخالفین نے کوئی کوشش باقی نہیں رکھی ہمیں بانٹنے کی، ایس پی، بی ایس پی میں کٹی ہو گئی ہے۔ کوئی پھوپھی سے ناراض ہے، کوئی بھتیجے سے،جب ایک ساتھ بی جے پی کو نہیں روک سکے تو الگ الگ ہو کر کیا روک پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ:’آپ نے قنوج، فیروز آباد، بدایوں میں کمل کھلا کر سیفئی کے آخری حکمران کے طور پر اکھلیش یادو نے جو حکومت چلائی تھی، اس کو موقع نہیں دیا۔ سب کا ساتھ سب کا ترقی اور سب کا وشواس لفظ پر جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے، ان کے اور جنہوں نے ووٹ نہیں دیا ہے، ان کے لئے بھی کام کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...