کیرالہ کنگز ٹیم پہلی ٹی 10 کرکٹ لیگ کی فاتح، پنجابی لیجنڈز کو فائنل میں شکست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th December 2017, 11:46 AM | اسپورٹس |

شارجہ،17/دسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) 10 اوورز کی اپنی نوعیت کی پہلی ٹی 10 لیگ کے فائنل میں کیرالہ کنگز نے پنجابی لیجنڈز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔اتوار کو شارجہ میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں کیرالہ کنگز نے ٹاس جیت کر پنجابی لیجنڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پنجابی لیجنڈز نے مقررہ 10 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے۔

جواب میں کیرالہ کنگز نے 121 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا جس میں کپتان مورگن کی دھواں دار بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا۔مورگن نے 21 گیندوں پر چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے جبکہ اننگز میں ان کا بھرپور ساتھ سٹرلنگ نے دیا جنھوں نے پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔کیرالہ کنگز نے 8 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز کا ہدف حاصل کر کے ٹی 10 کا پہلا ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اس سے پہلے پنجابی لیجنڈز کو بیٹنگ کے شروع میں ہی عمر اکمل کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا تاہم بعد میں لیوک رانچی کی عمدہ بیٹنگ کی سبب سکور 120 رنز تک پہنچا جس میں رانچی کی پانچ چھکوں اور پانچ ہی چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز شامل تھی۔اتوار کو کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں کیرالہ کنگز نے مراٹھا عربیئنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی جس میں بھی مورگن نے 53 رنز بنائے۔ مراٹھا عربیئنز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 97 رنز بنا سکے جس کو کیرالہ کنگز نے 9.1 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

دوسری سیمی فائنل میں پختونز کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز کا بڑا ہدف دیا جس میں احمد شہزاد نے 58 جبکہ کپتان آفریدی نے 41 رنز بنائے۔جواب میں پنجابی لیجنڈز نے شعیب ملک اور رانچی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت میچ ایک وکٹ کے نقصان پر 9.1 اوورز میں جیت لیا۔شعیب ملک نے 17 گیندوں پر 48 جبکہ رانچی نے 34 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔

10 اوورز کی اپنی نوعیت کی پہلی ٹی 10 لیگ جمعرات کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوئی تھی جس میں چھ ٹیمیں پنجابی لیجنڈز، بنگال ٹائیگرز، کیرالہ کنگز، مراٹھا عربیئنز، پختونز اور ٹیم سری لنکا شامل تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...