کیرالہ: وزیر اعلیٰ وجین کا سڑک حادثے میں 20 افراد کی موت پر تعزیت کا اظہار

Source: S.O. News Service | Published on 21st February 2020, 12:26 AM | ملکی خبریں |

رووننتپورم،20/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) کیرالہ کے وزیراعلی پنارائی وجین نے جمعرات کو تمل ناڈو کے تروپور ضلع کے اویناشی کے نزدیک قومی شاہراہ پرایک لاری کے کیرالہ ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آرٹی سی) کی بس سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوئے حادثے میں 20 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری ریلیز کے مطابق وزیراعلی نے پلکڑ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو پڑوسی ریاست میں حادثے میں شدید طورپر زخمی ہوئے لوگوں کو ایمرجنسی طبی سہولیات مہیا کرانے کی بھی ہدایت دی ہے۔ وجین نے لاشوں کو لانے کےلئے فوری قدم اٹھانے کی ہدایت بھی دی ہے اور تروپور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس سلسلے میں تمل ناڈو حکومت سے رابطہ بھی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کے ایس آر ٹی سی کی وولوو بس سلیم سے تریویندرم جارہی تھی۔اس درمیان چھ لین والی شاہراہ پر دوسری سمت ے آرہی ایک لاری اچھل کر بس کے سامنے آگئی اور اس کے اندر جاگھسی۔ اس دوران،کیرالہ کے وزیر ٹرانسپورٹ اے کے سسیندرن نے حادثے کے شکار ہوئے لوگوں کا پتہ کرنے کےلئے ہیلپ لائن نمبر 9495099910 جاری کی ہے۔

انہوں نے کے ایک آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو حادثے کی جانچ شروع کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق حادثے میں بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کی بھی موت ہوگئی ہے۔حادثے میں کم از کم 19مسافروں کی موت ہوگئی ہے اور 20سے زیادہ دیگر زخمی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...