چلتی کار میں لگ گئی آگ؛ کار پر سوارحاملہ عورت اور اس کا شوہر دونوں جل کر ہلاک  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd February 2023, 10:08 PM | ملکی خبریں |

کنُّور(کیرلا):2؍ فروری (ایس اؤ نیوز ) چلتی ہوئی کار میں اچانک آگ لگنے سے آٹھ ماہ کی  حاملہ عورت اور اس کا شوہر جل کر خاکستر ہونےکا واقعہ جمعرات کو کیرلا کےکنور میں  پیش آیاہے۔

مہلوکین کی شناخت پرجیت(32) اور اس کی حاملہ بیوی ریشا(26) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایاگیا ہےکہ دونوں میاں بیوی دیگر چار رشتہ داروں کے ساتھ کُٹِّیتور سے ضلع اسپتال جانے کےلئے ماروتی سوزوکی کار پر سوارہوکر نکلے تھے۔ راستے میں اچانک  کار آگ حادثےکا شکار ہوئی توکارکی پچھلی سیٹ پربیٹھےہوئےچار لوگوں نے باہر چھلانگ لگاکر اپنی جان بچالی،مگر اگلی سیٹ پر سوار میاں بیوی کار سےباہر نہ نکل سکے اور زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔  

 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گھر میں جب حاملہ ریشا کو درد زہ شروع ہوا تو خاندان والوں نےزچگی کاامکان لگاتےہوئے ضلع اسپتال کےلئے نکلے تھے۔گھر سے قریب 25 کلو میٹر کا فاصلہ طےکرچکےتھےاوراسپتال پہنچنے کےلئے صرف200میٹرکی دوری باقی تھی کہ اچانک   کار میں آگ بھڑک اُٹھی اور آگ اتنی تیزی کے ساتھ پھیلی کے اگلی سیٹ پر سوار شوہر اور بیوی کو کار سے باہر نکلنے کا بھی موقع نہیں مل سکا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قریب سے گزرنے والے کاروالوں نے کار کے بونٹ کے نیچے آگ دیکھی اور پراجیت کو خبردار کیا، جو کار چلا رہا تھا۔ آگ لگنے کی بات معلوم ہوتے ہی پراجیت نے گاڑی روکی لیکن  کار کے سامنے والے مسافر کا دروازہ اور ڈرائیور کا دروازہ جام ہوگیا تھا، اس نے فوراً  پیچھے کا دروازہ کھولا اور پچھلی سیٹ پر سوار لوگوں کو کار سے باہر دھکیل دیا۔ پراجیت  کی بیٹی سری پاروتی(8)، پراجیت  کے والدین کُزِکل وشواناتھن اور شوبھا، اورپراجیت  کی خالہ سجینا بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ لیکن آگ کار کے اگلے حصے کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے پٹرول اور ہوا کےذریعے تیزی کے ساتھ  بھڑک اُٹھی تھی،  پچھلی سیٹ پر سوار اس کے ماں باپ نے لوگوں سے مدد کے لئے چلایا لیکن آگ  اتنی تیزتھی کہ لوگ مدد نہ کرسکے۔

بتایا گیا ہے کہ 500 میٹر دور فائر اینڈ ریسکیو اسٹیشن کے اہلکار منٹوں میں جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ لیکن اُس وقت تک  کار پوری طرح جل چکی تھی۔ وہ صرف جوڑے کی جلی ہوئی باقیات کو بازیافت کر سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...