اُڈپی کی رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے کے خلاف کیرلا میں کیس درج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th January 2020, 6:14 PM | ساحلی خبریں |

ملاپورم(کیرلا):25؍جنوری(ایس اؤ نیوز) طبقات کے درمیان فرقہ وارانہ جذبات کو مشتعل کرنےکے الزام میں اُڈپی،چک مگلورو کی رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے کے خلاف کیرلا پولس نے شکایت درج کرلی ہے۔

ایم پی شوبھا کرندلاجے نے ٹیوٹر پر ’کیرلا اور ایک کشمیر ہورہاہے، ملاپور ضلع کی ایک پنچایت میں شہریت ترمیمی قانون کی حمایت کرنے والے ہندؤوں کو پانی سپلائی بند کیاگیا ہے‘۔ الزام عائد کرتے ہوئے ٹیوٹ کیاتھا۔ ٹیوٹ کے خلاف وکیل کے آر سبھاش چندرن نے شکایت درج کی تھی۔ جب کہ شوبھا کرندلاجے کے الزامی  ٹیوٹ کا  کوٹی پورم پنچایت نے  انکار کیا ہے۔ کیس درج ہونے کے متعلق شوبھا کرندلاجے نے کہاکہ کوٹی پورم پنچایت میں دلت خاندانوں  کے ساتھ ہونے والے تفریق کے متعلق کارروائی کرنے کے بجائے ، سچ بولنے پر میرے خلاف سی پی ایم حکومت نے کیس درج کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی