کیرالہ کے وائناڈمیں ٹیچراور انتظامیہ کی غفلت کا دردناک انجام۔ کلاس روم میں سانپ کاٹنے سے بچی کی موت۔ طلبہ کا احتجاج۔ ٹیچراور ڈاکٹر معطل

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2019, 11:37 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں | ریاستی خبریں |

وائناڈ 22نومبر (ایس او نیوز) کیرالہ کے سیاحتی مقام وائناڈ میں واقع سرکاری سرواجناہائر سیکنڈری اسکول کے ٹیچر اورانتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے پانچویں جماعت میں پڑھنے والی معصوم طالبہ کی جان چلے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسکول میں پڑھنے والی طالبہ شہلا شہرین کا پاؤں کلاس کے فرش پر واقع ایک سوراخ میں پھنس گیا۔ پھرجب اس نے پیر باہر نکالاتو اس میں زخم تھااور خون رِس رہاتھا۔ طالبہ نے ٹیچروں سے شکایت کی کہ اسے سوراخ میں موجود سانپ نے کاٹاہے۔ دیگر طلبہ نے بھی یہی بات کہی تو شیجیل نامی ٹیچر نے ان کوڈانٹتے ہوئے چپ کروایا اور کہا کہ شاید بچی کے پیر میں کیل چبھ گئی ہے جس کی وجہ سے خون آرہا ہے۔ٹیچروں نے بچی کے والدین کو اس کے پیر میں زخم آنے کی اطلاع دی اور اسپتال بھیجنے کے لئے والدین کے آنے کا انتظارکرنے لگے۔یہ واقعہ دوپہر 3.10بجے قریب پیش آیا تھا۔ جب کلاس کے دیگر بچوں نے متاثرہ طالبہ کے بڑھتے ہوئے درد اور رِستے ہوئے خون کی طر ف ٹیچر کی توجہ مبذول کروانے کی کوشش کی تو مبینہ طور پر ٹیچر نے چھڑی سے ڈراکر انہیں چپ کردیا۔ 

بچی کے والد ایڈوکیٹ عبدالعزیز جب تک اسکول پہنچتے تب تک واقعے کو تقریباً ایک گھنٹہ گزرچکا تھا۔چار بجے کے قریب بچی کونزدیکی اسپتال میں لے جانے تک اس کی حالت بگڑنے لگی۔ وہاں سے پھر کوزی کوڈ میڈیکل کالج اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی،جس کے دوران راستے میں ہی سانپ کا زہر تیزی سے اثر کرنے لگا تو میڈیکل کالج جانے کے بجائے بچی کو چیلاڈ اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑدیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ اسکول کے کلاس روم کے فرش پر کئی بڑے بڑے سوراخ پائے جاتے ہیں اور طلبہ اس کے اندر سانپ موجودہونے کی شکایت  کئی مرتبہ ٹیچروں سے کر چکے ہیں۔ لیکن اس بات کو ٹیچروں اور انتظامیہ نے کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔ اور اسی غیر ذمہ داری اور بے حسی کی وجہ سے ایک بچی کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔معلوم ہوا ہے کہ اسکول میں بچوں کو کلاس کے اندر جوتے اتارکر ننگے پیر بٹھایا جاتا ہے جس کی وجہ سانپوں سے بھرے اس اسکول میں بچوں کی جان کو خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

بچی کی ہلاکت کا واقعہ روشنی میں آنے کے بعدمتعلقہ ٹیچراور ایک ڈاکٹر کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ وائناڈ کی ڈپٹی کمشنر عدیلہ عبداللہ نے بتایا کہ معاملے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ لیکن اسکول کے طلبہ نے جمعہ کے دن بچی کی موت کے لئے ذمہ داران کے لئے مزید سخت کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔طلبہ نے اس واقعے پر دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک متعلقہ ذمہ داران کے خلاف کیس درج نہیں کیاجاتا اور فوت ہونے والی اپنی ساتھی طالبہ کو انصاف نہیں ملتا تب تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔جبکہ عوامی سطح پر اسکول انتظامیہ کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔

وائناڈڈسٹرکٹ جج اور لیگل سیل اتھاریٹی کے چیرمین عبدالحارث نے اپنے دیگر دو ساتھی ججوں کے ساتھ مذکورہ سرکاری اسکول کا دورہ کیا۔

کیرالہ کے وزیراعلیٰ پینیا رائے وجیانن نے اس حادثے پر اپنے دکھ کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اس کوتاہی کے لئے ذمہ داروں کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے گی۔ وائناڈ سے کانگریسی رکن پارلیمان راہل گاندھی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے طلبہ کے تحفظ کے لئے مناسب اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور مذکورہ اسکول کی خستہ عمارت کی مرمت کے لئے ایم پی فنڈ سے رقم فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔