کیرالہ مکمل طور پر ای۔گورننس ریاست کے طور پر ابھرا

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2023, 1:01 PM | ملکی خبریں |

تر وانت پورم ، 25/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین  ریاست کے مکمل طور پر ای- گورننس ریاست کے طور پر ابھرنے کا جمعرات کو اعلان کریں گے۔

کیرالہ کا مکمل طور پر ای- گورنس ریاست کے طور پر ابھر نا علم پر مبنی معاشرے اور معیشت کے ساتھ100 فیصد ڈیجیٹل خواندگی حاصل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ یہ انوکھی کامیابی، جو کیرالہ کو پہلی مکمل طور یر خواندہ ہندوستانی ریاست بننے اور مکمل طور پر ای-خوانده معاشرہ بننے کیلئے اپنی تلاش شروع کرنے کے کئی دہائیوں بعد حاصل ہوئی ہے، سماج کوڈ یجیٹل  طور پر تبدیل کرنے کیلئے حکومت کے دور اندیش پالیسی اقدامات سے ممکن ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ جمعرات کی شام ساڑھے 4 بجے یہ تاریخی اعلان ریاستی دارالحکومت کے نیشا گاندھی آڈیٹوریم میں ایک تقریب میں کریں گے۔ لوگوں کو شفاف اور جامع بنا کر سرکاری خدمات کے تقسیم کو ڈیجیٹل کرنے کے علاوہ مکمل ای- گورننس  معاشرے کے تمام طبقات شامل کرنا بھی یقینی کرے گا جس میں کم مراعات یافتہ اور پسماندہ افراد شامل ہیں۔ یہ کامیابی جدید ترین ٹیکنالوجی اور پلیٹ فارمز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری خدمات کی پوری رینج کی آن لائن فراہمی کے قابل بناتی ہے۔

حکومت نے ای سیونم کے نام سے سنگل ونڈو سروس ڈیلیوری سسٹم بنایا ہے، جو800 سے زیادہ سرکاری خدمات آن لائن فراہم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ سب کو خدمات کی شفاف اور تیز تر فراہمی کے وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق ، ریاستی آئی ٹی مشن نے ای آفس فائل فلوسمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور اپلیکیشنز کا ایک سیٹ بھی بنایا ہے، جو اسے گاؤں کے دفتر کی سطح تک لے جارہا ہے۔ صحت، تعلیم، لینڈ ریونیو، جائیدادوں کی دستاویزات، عوامی تقسیم کا نظام اور سماجی تحفظ کی ادائیگیوں سمیت تمام بڑے ڈومینز کو کودور کرتے ہوئے تمام اہم خدمات کی فراہمی کو پہلے ہی ڈیجیٹائر ڈ کیا جاچکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کے ریونت ریڈی بنے تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ؛ گورنر نے دلایا حلف

تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی، جنہوں نے ۳۰؍ نومبر کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا آج تلنگانہ کے دوسرے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اُٹھایا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب حیدرآباد میں لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جہاں انہیں تلنگانہ کی ...

بابری مسجد کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی؛ ممبئی میں اذان اور دعا کااہتمام

6 ڈسمبر1992 کو جس طرح ایودھیا میں شرپسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد شہید کی گئی تھی، اس کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی کے موقع پر ممبئی شہر سمیت مضافات میں اذان دینے اوردعا کااہتمام کیا گیا۔ اور وہاٹس ایپ کے الگ الگ گروپ میں۶؍دسمبر کو یومِ سیاہ لکھ کربابری مسجد کی یاد تازہ کی گئی۔

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

سمندری طوفان میچونگ سے چینائی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی آٹھ؛ آندھرا میں بھی ایک لڑکے کی موت؛ میچونگ آج آندھرا اور اُڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کے پیش نظرالرٹ جاری

سمندری طوفان میچونگ کی آمد سے پیر کو چینائی میں جو تباہی مچی تھی اور پانچ لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی، آج ایک بچہ سمیت مزید چار لوگوں کی موت واقع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی طوفان اور سیلاب سے متاثرہ ساحلی اضلاع میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر نو ہوگئی ہے۔

چینائی میں گردابی طوفان مچونگ نے مچائی تباہی، پانچ ہلاک، اسکول اور دفاتر میں ۵ ڈسمبر کو بھی چھٹی کا اعلان؛ 144 ٹرینیں کینسل، 33فلائٹس کارُخ بینگلور کی طرف موڑدیا گیا

طوفان مچونگ Michaung نے شہر سمیت چینائی کے مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پرتباہی مچادی ہے جبکہ طوفان کے نتیجے میں شدید بارش ہورہی ہے اور اس کے نتیجے میں سیلاب آ گیا ہے۔