حاملہ ہاتھی کی موت تکلیف دہ، لیکن مینکا گاندھی کا بیان ناقابل قبول: رمیش چنیتھلا

Source: S.O. News Service | Published on 5th June 2020, 10:38 PM | ملکی خبریں |

ترووننت پورم،5؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) کیرالا میں اپوزیشن رہنما رمیش چنیتھلا نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی پر کیرالا کے سائیلینٹ ویلی جنگل میں ایک حاملہ جنگلی  ہاتھی کی دردناک موت کے معاملے میں ایک مخصوص طبقے کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے اور مَلّاپورم ضلع کو جرائم کے گڑھ کے طور پر پیش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

چنیتھلا نے اپنے ایک پیغام میں مینکا گاندھی کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ بتایا اور الزام عائد کیا کہ سوشل میڈیا اب محض ایک مخصوص طبقے کے خلاف اشتعال انگیز بیانات سے بھر گیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اپنے بیان کو واپس لیں اور معافی مانگیں۔

چنیتھال نے کہا، ’حاملہ ہاتھی کی موت کافی تکلیف دہ ہے اور ایسے انسانی جرم کی مذمت کے علاوہ اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کی ضرورت ہے لیکن اس معاملے میں مینکا گاندھی کی کیرلا کے ضلع ملاپورم کے خلاف کیے گئے تبصرے کو نا قابل قبول قرار دیا‘۔

غور طلب ہے کہ مینکا گاندھی نے  ہاتھی کی موت پر کہا تھا، ’ملا پورم اپنی مجرمانہ سرگرمیوں بالخصوص جانوروں کے خلاف بہیمانہ جرام کے لیے مشہور ہے۔ ابھی تک کسی بھی شکاری یا جنگلی جانوروں کو مارنے والے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی جس کے سبب جرائم کی سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں‘۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...