کیرالہ: عیسائی علاقوں میں اسلام مخالف مواد کی تقسیم، بی جے پی پر اشتعال انگیزی کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 12th November 2024, 10:29 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کوچی، 12/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کیرالہ کے چیلکّارہ علاقے میں اسلام مخالف پرچے تقسیم کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کا الزام بی جے پی کارکنان پر عائد کیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے حامیوں نے عیسائی گھروں میں پرچے تقسیم کیے، جن میں اسلام کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ ان پرچوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام کے فروغ سے عیسائیت کو نقصان پہنچے گا اور عیسائیوں کو خبردار کیا گیا ہے۔ پرچوں میں بی جے پی کو ووٹ دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ مہم تریشور اقلیتی مورچہ کی سرپرستی میں کی گئی ہے۔

متنازعہ پرچے کی تقسیم کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے متنازعہ پرچے کی تقسیم کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے والا عمل قرار دیا ہے۔ جبکہ بی جے پی نے ان الزامات کو سرے سے خارج کر دیا ہے۔ بی جے پی نے اس معاملے سے خود کو الگ کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ اس سے پارٹی کا کوئی سروکار نہیں ہے۔ بی جے پی نے یہ بھی کہا کہ سازش کے تحت بی جے پی کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی نے کہا ہے کہ ایسی سرگرمیوں کے پیچھے جو بھی لوگ ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متنازعہ پرچے کی تقسیم کو لے کر یہ جانکاری بھی سامنے آئی ہے کہ پرچے صرف چیلکّارہ میں ہی تقسیم نہیں کیے گئے ہیں بلکہ پلکڑ میں بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے کہا اس متنازعہ پرچے کی تقسیم کے بارے میں پہلے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے۔ تقسیم کیے گئے پرچے تیشور پارلیمانی انتخاب کے متعلق ہے۔ جبکہ پرچے میں پارلیمانی انتخاب کے بعد کی جانکاری دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے مرکز کے رویے پر سوال اٹھایا، "کسانوں سے کیا گیا وعدہ کیوں نہیں پورا کیا گیا؟"

نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے کسانوں کے حوالے سے مرکزی حکومت کے رویے پر سوال اٹھایا ہے۔ منگل کو انہوں نے وزیر زراعت سے سوال کیا کہ کسانوں سے کیے گئے تحریری وعدے کیوں پورے نہیں کیے گئے۔ نائب صدر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ وزیر زراعت سے کہتے ہیں، "ہر لمحہ بھاری ...

ہر بار کی طرح ہندوستان کا کسان مشکلات کا حل بناتا ہے، مگر پی ایم مودی انہیں غنڈہ کہتے ہیں: کانگریس کا الزام

کانگریس نے ایک بار پھر وزیر اعظم مودی اور مرکزی حکومت کو متعدد مسائل پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے ایک پریس بریفنگ کے دوران ہندوستانی کسانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر مشکل وقت میں ملک کے لیے آسانیاں فراہم کرتے ہیں، مگر وزیر اعظم مودی ان ...

راکیش ٹکیت کی قیادت میں 4 دسمبر کو نوئیڈا میں کسانوں کی مہاپنچایت، یوپی اور دیگر ریاستوں سے کسانوں کی شرکت کی توقع

اتر پردیش کے نوئیڈا میں ہزاروں کسان حکومت کی جانب سے لی گئی زمینوں کے مناسب معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس احتجاج کے دوران سنیوکت کسان مورچہ کے بعض رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ بڑھنے کے آثار ہیں۔ اس حوالے سے بھارتیہ کسان یونین ٹکیت (بی کے یو) نے 4 دسمبر کو ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب: کانگریس وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے ووٹنگ فیصد پر وضاحت مانگی

کانگریس کے ایک نمائندہ وفد نے 3 دسمبر کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ اس ملاقات میں کانگریس کے رہنماؤں نے ووٹنگ کے فیصد سمیت 4 اہم نکات پر الیکشن کمیشن سے وضاحت کی درخواست کی۔ وفد میں شامل کانگریس کے سینئر لیڈر ...

جی ایس ٹی چوری: گجرات میں 4 سال کے دوران 12803 مقدمات درج، 101 گرفتار، نرملا سیتارمن کا بیان

گجرات میں گزشتہ چار مالی سالوں کے دوران مرکزی ٹیکس افسران نے جی ایس ٹی چوری کے 12803 مقدمات درج کیے اور 101 افراد کو گرفتار کیا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے منگل کے روز راجیہ سبھا میں اس بات کی اطلاع دی۔

راہل گاندھی کانگریس وفد کے ہمراہ تشدد سے متاثرہ سنبھل کا دورہ کریں گے

راہل گاندھی بدھ کے روز سنبھل کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کانگریس کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ تشدد زدہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔ کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے بتایا کہ اس دورے میں پارٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر راہل گاندھی کے ہمراہ کانگریس ...

کیرالہ میں بس اور کار کے درمیان تصادم، 5 میڈیکل طلبا جاں بحق

کیرالہ کےالاپپوزا میں پیر کی رات ایک المناک سڑک حادثہ رونما ہوا، جہاں روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کی بس ایک کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار 5 نوجوانوں کی موت ہو گئی، جن میں سبھی ایم بی بی ایس کے طلبا تھے۔ پولیس کے مطابق، یہ حادثہ کلارکوڈ کے قریب رات ...

تمل ناڈو میں چٹان گرنے کا بڑا حادثہ، 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

تمل ناڈو کے تروانملا ضلع میں گردابی طوفان ’فینگل‘ کی وجہ سے مسلسل بارشوں کے دوران ایک بڑا سانحہ پیش آیا۔ ایک بھاری چٹان کا ٹکڑا ایک گھر پر گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں 4 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جنہیں فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے نائب ...

این سی آر میں فضائی آلودگی کی شدت: نوئیڈا کے بعض علاقوں میں اے کیو آئی 900 سے اوپر

دہلی-این سی آر میں زہریلی فضاء کا عذاب جاری ہے، جس کی وجہ سے لوگ دم گھونٹنے والی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ فی الحال انہیں کسی قسم کی راحت کی توقع نہیں ہے۔ منگل کی صبح بھی کئی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) سنگین سطح پر پہنچا۔ سی این کے مطابق، نوئیڈا کے علاقے 125 ...

معیشت کو بہتر بنانے کے لیے نیا نقطہ نظر ضروری: راہل گاندھی کا بیان

کانگریس رہنما اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے قومی معیشت کو خراب کر دیا ہے اور عوام بگڑتی ہوئی معیشت کا بوجھ اٹھانے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے حکومت کو مسلسل خبردار کیا ہے کہ ملک کی معیشت کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے اور ...