کیرالہ اصلاحات کی تکمیل کرنے والی آٹھویں ریاست بنی
نئی دہلی 13جنوری(آئی این ایس انڈیا) کیرالہ، ملک کی ایسی ااٹھویں ریاست بن گیا ہے، جس نے وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کے ذریعہ وضع کردہ کاروبار کرنے کو آسان بنانے سے متعلق اصلاحات کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کرلی ہے۔
اس طرح سے ریاست کھلے بازارسے قرض حاصل کرنے کے نظام کے ذریعہ 2373 کروڑ روپے کے اضافی مالی وسائل حاصل کرنے کی اہل بن گئی ہے۔ 12 جنوری 2021 کو محکمہ اخراجات کے ذریعہ اس کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔
کیرالہ اب آندھراپردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش ، اوڈیشہ، راجستھان،تمل ناڈو اور تلنگانہ جیسی اْن سات دیگر ریاستوں میں شامل ہوگیا ہے، جنہوں نے ان اصلاحات کی تکمیل کرلی ہے۔ کاروبارکرنے کو آسان بنانے سے متعلق اصلاحات کی تکمیل کے بعد ان آٹھ ریاستوں کو23149 کروڑروپے کااضافی قرض حاصل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اضافی قرض حاصل کرنے کی جو اجازت دی گئی ہے۔