کینیا میں اڈانی کی ایئرپورٹ ڈیل سے ناراض ہوابازی ملازمین کا احتجاج، جئے رام رمیش نے مودی-اڈانی کو بنایا ہدف تنقید

Source: S.O. News Service | Published on 4th September 2024, 11:13 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 4/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کینیا کے نیروبی واقع ہوائی اڈہ سے متعلق اڈانی گروپ کی مجوزہ ڈیل پر کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے آج اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ’ایکس‘ پر کیے گئے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’کینیا کے نیروبی واقع ہوائی اڈہ کا اڈانی گروپ کے ذریعہ مجوزہ حصول نے وہاں وسیع احتجاجی مظاہروں کو جنم دیا ہے۔ کینیا ایوی ایشن (ہوابازی) ورکرس یونین نے اپنا احتجاج ظاہر کرنے کے لیے ہڑتال بلائی ہے۔ ایسا ہونا ہندوستان کے لیے سنگین فکر کا باعث ہے، کیونکہ نان بایولوجیکل وزیر اعظم کی اڈانی کے ساتھ دوستی اب عالمی سطح پر مشہور ہے۔ وہاں جاری احتجاج آسانی سے ہندوستان اور ہندوستانی سرکار کے خلاف غصے میں بدل سکتا ہے۔‘‘

دراصل نیروبی ہوائی اڈہ اور اڈانی گروپ کے درمیان مجوزہ معاہدہ کو لے کر کینیائی شہری ہوابازی ملازمین نے گزشتہ دنوں اعتراض ظاہر کیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرس‘ نے گزشتہ 12 اگست کو اس سلسلے میں ایک خبر شائع کی تھی، جس کا لنک جئے رام رمیش نے اپنے ’ایکس‘ پوسٹ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ اس خبر میں کینیائی مرکزی ایوی ایشن یونین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک ہندوستانی کمپنی کے ساتھ ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کو تیار کرنے کے مجوزہ معاہدے پر آئندہ پیر سے ہڑتال کی صدا بلند کرے گی۔ ورکرس یونین کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز کے ساتھ گزشتہ ماہ اعلان کردہ مجوزہ معاہدہ ملازمتوں میں کمی کا باعث بنے گا اور غیر کینیائی کارکنان کو آگے لائے گا۔

کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے اسی احتجاج کے حوالے سے مودی حکومت کو متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ’’حال کے سالوں میں سری لنکا اور بنگلہ دیش میں اڈانی گروپ کے پروجیکٹس کو لے کر اسی طرح کے تنازعات نے ہمارے قومی مفادات کو کمزور کیا ہے۔ ان تنازعات کا انجام ہندوستان کے لیے برا ہوا ہے۔ مثال کے لیے جھارکھنڈ میں اڈانی کے کوئلہ پلانٹ سے بجلی خریدنے کا بنگلہ دیش حکومت کا معاہدہ اس احتجاجی مظاہرہ کا فوری اہم ایشو بن گیا جس کے سبب گزشتہ ماہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کو استعفیٰ دینا پڑا۔ سری لنکا کے منّار ضلع میں اڈانی کا تجدید توانائی پروجیکٹ بھی تنازعات میں پھنسا تھا اور 2022 میں سری لنکائی حکومت کے خلاف وسیع احتجاجی مظاہرہ کی وجہ بنا تھا۔‘‘

اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں جئے رام رمیش نے کہا ہے کہ تاریخی طور سے ہندوستان کا سافٹ پاور ہماری خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی طاقتوں میں سے ایک رہی ہے۔ آج اڈانی گروپ کے ساتھ وزیر اعظم کی ملی بھگت نے اس طاقت کو کم کیا ہے۔ ایسا ہونا عالمی پلیٹ فارم پر ہندوستان کے لیے ایک غیر معمولی ناکامی ہے۔ یہ نان بایولوجیکل وزیر اعظم کی دوستی کے سبب ملک کو حاصل کئی زخموں میں سے ایک ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گنپتی پوجا پر وزیراعظم مودی پہنچے، چیف جسٹس چندرچوڈ کے گھر، اپوزیشن نے اُٹھائے سوال؛ معروف وُکلاء سمیت صحافی رویش کمار نے بھی کی کڑی تنقید

وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو گنپتی پوجا کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچڈ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد  سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ مودی کے اس اقدام نے قومی سطح پر نئی گرماگرم بحث کو جنم دیا ہے۔ حزب اختلاف لیڈران کا کہنا ہے کہ اس طرح عدالتی نظام کی غیر ...

اتر پردیش پاور کارپوریشن کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری؛ ایک ہی ماہ میں371 چور گرفتار، 57 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی سی ایل) بجلی چوروں کے خلاف مسلسل چھاپہ ماری کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بجلی کارپوریشن کی سخت مہم کے تحت، اگست کے ماہ میں 371 بجلی چوروں کو پکڑا گیا، جو مختلف طریقوں سے بجلی کی چوری کر رہے تھے۔ ان تمام افراد پر بجلی کارپوریشن نے مجموعی طور ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

مدھیہ پردیش: دو فوجی افسروں پر تشدد، خاتون ساتھی کی عصمت دری، راہل گاندھی نے بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایا

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں فوجی اہلکاروں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں ...