دہلی کے خراب نقل وحمل نظام کے لئے کیجریوال حکومت ذمہ دار، کانگریس کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2019, 10:41 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21/نومبر(ایس او نیوز/پریس ریلیز) دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑہ بسوں کی خرید میں ہوئی بے ضابطگیوں،نقل و حمل نظام کے ناکام ہونے اور اس کے سبب فضائی آلودگی پر پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کریں گے۔ یہ اعلان بدھ کے روز چیف ترجمان مکیش شرما کی جانب سے پریس کانفرنس کے دران کیا گیا۔

سابق وزیر نقل و حمل اروند سنگھ لولی، الیکشن کمپین کمیٹی کے چیئرمین کیرتی آزاد، چیف ترجمان مکیش شرما نے آج دہلی پردیش کانگریس کے دفتر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں کانگریس نیتا ایڈووکیٹ شیوابی چوپڑہ اور مودت اگروال بھی موجود تھے۔

راجدھانی میں ایک ہزار بسوں کی خرید سے متعلق ٹینڈر کو تاحال ڈی ٹی سی کی طرف سے منظوری نہ ملنے کے معاملہ پر دہلی کانگریس نے عام آدمی پارٹی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ کیجریوال حکومت بسوں کی خرید میں ایک بڑا گھوٹالہ انجام دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ نئی بسیں خریدنے کے حوالہ سے جو ٹینڈر جاری کیا جانا تھا اسے بد عنوانی کی وجہ سے عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا۔

لولی نے کہا کہ کہ دہلی حکومت جتنی بسوں کو خریدنے کا  ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے ان کے ٹینڈر کانگریس کے دور حکومت میں نکالے گئے تھے۔ انہوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ 2000 بسوں کے ٹینڈر پیش کئے گئے تھے جن میں سے 300 بسیں پہلے آنی تھی لیکن تاحال کلسٹر بسیں بھی نہیں آئی ہے۔

دہلی کانگریس کی طرف سے الزام لگایا کہ 1000 ’لو فلور‘ اے سی بسوں کے ٹینڈر نکالے گئے تھے اس کے بعد 300 الیکڑک بسوں کی دیکھ ریکھ کا اکتوبر ماہ میں نیا ٹینڈر پیش کر دیا گیا، اس میں بھی ان دو کمپنیوں نے حصہ لیا جس سے شک پیدا ہوتا ہے کہ جان کر بسوں کے ٹینڈر کو التوا میں ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹینڈر میں ریکھ ریکھ کی شرط کو نہیں رکھا گیا اور جب شامل کیا گیا تو صرف تین سو بسوں کے لئے۔

کانگریس کا الزام ہے کہ بڑے بدعنوانی کرنے کے لئے لئے بار بار شرائط میں تبدیلیاں کی گئیں۔ 250 بسوں کا ٹینڈر اس لیے رد کر دیا گیا کہ اس میں گارنٹی منی جمع نہیں کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں دہلی حکومت نے بسوں کی خرید کے لیے تین ٹینڈر نکالے لیکن ان میں سے ایک بھی کامیاب نہیں ہوا۔ 6 ستمبر کو لو فلو ’سی این جی‘ بسوں کا ٹینڈر کھولا گیا تھا، جو ابھی  تک زیر التوا ہے۔

کیرتی آزاد نے الزام لگایا کہ آڈ ایون کی آڑ میں جن 2000 بسوں کو کرایہ پر لیا گیا تھا، وہ کس کی تھی اور اس کے عوض کتنی رقم دی گئی! اس کی جانچ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف نئی بسوں کے نہ آنے سے دلی والے آلودگی سے دوچار ہیں وہیں دہلی حکومت بسوں کی خرید میں گھوٹالہ کرنا چاہتی ہے۔جس کے چلتے خرید کے عمل کے مطابق اگلے 52 مہینوں تک بسوں کو سڑک پر نہیں اتارا جا سکتا۔

کانگریس لیڈر اور ایڈووکیٹ شیوانی چوپڑہ نے کہا کہ کیجریوال حکومت پر اپنے فرائض کے ساتھ انصاف نہ کر پانے کا مجرمانہ معاملہ بنتا ہے۔ انہوں نے کہا، عام نقل و حمل نظام کے فیل ہونے کی وجہ سے آلودگی خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے جس کے سبب روزانہ 58 افراد موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت پر لوگوں کے قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...