کیجریوال آلودگی پر قابو پانے میں ناکام: چودھری انیل

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2021, 11:36 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، یکم دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آلودگی کو روکنے میں ناکام ہیں اور اس بابت ان کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔

دہلی کانگریس کے صدر چودھری انل کمار نے منگل کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ دہلی میں آلودگی کی صورتحال سنگین ہے تمام اراکین پارلیمنٹ کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں دہلی میں مہلک آلودگی کے معاملے پر بات کریں تاکہ مستقبل میں دارالحکومت میں آلودگی نہ ہو، آلودگی کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ راجدھانی میں آلودگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے چھٹکارا پانے کے لیے دہلی کی اروند حکومت اور مرکزی حکومت کو مل کر ایک موثر پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

دہلی میں سات لاکھ تعمیراتی مزدوروں کی روزی روٹی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اروند کیجریوال کی بے حسی کی وجہ سے ان مزدوروں کی روزی روٹی پوری طرح متاثر ہورہی ہے۔ آلودگی کی وجہ سے بند ہونے والے تعمیراتی کاموں کے بعد مسٹر کیجریوال صرف دکھاوے کی خاطر مزدوروں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزدوروں کو پانچ ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن وزیر اعلیٰ نے معاوضے کی یہ رقم صرف تین فیصدکو ہی دی ہے، جبکہ دہلی میں سات لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ مزدور ہیں۔

چودھری انل کمار نے کہا کہ تین فیصد مزدوروں کو پانچ ہزار روپے معاوضہ دینے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دہلی حکومت مزدور مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے تمام رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں کو فوری طور پر 5000 روپے کا معاوضہ دیا جائے تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے روزی روٹی کے لیے جدوجہد کرنے والے مزدوروں کو راحت مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں سے وابستہ غیر رجسٹرڈ یومیہ اجرت والے مزدور بھی تعمیراتی کام بند ہونے کی وجہ سے مالی بحران کا شکار ہیں۔ دہلی حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ ان مزدوروں کی راحت رسانی کرنے کا کوئی طریقہ نکالے اور انہیں فوری طور پر رجسٹر کرنے کا حکم دے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...