بی جے پی کو ہراتے رہیں، قیمتیں کم ہوتی رہیں گی: سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 5th November 2021, 11:39 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،5؍نومبر(ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی نے ملک کے عوام کو یہ بتادیا ہے کہ اگر بی جے پی کوشکست دی جائے تو پٹرول کی قیمت کم ہوجائے گی۔

اپنے ٹوئٹر پر اس سلسلہ میں سلسلہ وار ٹوئٹ کرتے ہوئے سدرامیا نے کہا کہ جس دن بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کردیا جائے گا ملک میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر50روپئے ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں دس روپئے اور پٹرول پر 5روپئے کی تخفیف کی جس کے بعد ریاستی حکومت نے 7-7روپئے کی کمی کی ہے۔ دونوں حکومتوں کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے مرحلے میں جب کہ بین الاقوامی بازاروں میں خام تیل کی قیمت فی بیرل82ڈالر ہے، مرکزی حکومت کو قیمت میں اور زیادہ کمی لانی چاہئے تھی۔اس وقت جبکہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت 125ڈالر تھی اور ملک میں پٹرول کی قیمت65روپئے فی لیٹر تھی۔اس وقت بی جے پی نے سارے ملک میں مہنگائی کے مسئلہ پر ہنگامہ کیا اور پٹرول کی قیمت کو بہت زیادہ قرار دے کر اس وقت کی منموہن سنگھ حکومت کو بدنام کیا۔اب جبکہ ملک میں پٹرول کی قیمت 110روپئے سے متجاوز ہوچکی ہے محض 5یا7روپئے گھٹا کر بی جے پی حکومت یہ تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ اس نے عوام پر بہت بڑا احسان کردیا ہے۔

سدارامیا نے کہا کہ پکوان گیس سلنڈر کی قیمت ایک ہزار روپئے سے متجاوز ہوچکی ہے۔خوردنی اناج کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔آنے والے ددنوں میں بھی اگر بی جے پی کو مسلسل ہراتے رہیں گے تو ممکن ہے کہ ملک میں مہنگائی کافی حد تک کم ہوجائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...