کاپ : پٹرول بنک منیجر نے مالک کو لگایا 18 لاکھ روپے کا چونا

Source: S.O. News Service | Published on 11th June 2021, 5:07 PM | ساحلی خبریں |

کاپ،11؍جنوری (ایس او نیوز) مولور میں نیشنل ہائی وے 66 پر واقع ایک پٹرول بنک منیجر کے خلاف پولیس اسٹیشن میں کیس درج  کروایا گیا ہے کہ اس نے حساب و کتاب میں گھپلہ کرکے پٹرول بنک مالک کو 18 لاکھ روپے کا چونا لگایا ہے۔
    
پٹرول بنک مالک دیپک راج شیٹی نے دھوکہ دہی  کی جو شکایت درج کروائی ہے اس کے مطابق سوکھیش شیٹی پٹرول بنک پر بحیثیت منیجر مالیات سے متعلق معاملے سنبھال رہا تھا۔ بنک کی رقم کارڈ اور نقد کے ذریعے بینک میں جمع کروایا کرتا تھا۔ لیکن کمپنی کے ذمہ داروں کو جب پتہ چلا کہ حساب و کتاب میں فرق آرہا ہے تو انہوں نے مالک دیپک راج  کو اس کی اطلاع دی۔ 27 مئی کو جب سوکھیش شام کو پٹرول بنک گھر چلا گیا تو اس نے اپنا موبائل فون سوئچ آف کردیا۔ 28 مئی کو حساب و کتاب کی تفصیلی جانچ کی گئی تو اس میں 18لاکھ روپوں کو فرق نکلا ۔ دیپک راج کا الزام ہے کہ سوکھیش شیٹی نے پٹرول بنک کی رقم بینک اکاونٹ میں جمع کروانے کے بجائے اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا ہے۔
    
دیپک راج شیٹی کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔