کشمیر کی پہلی وائرس متاثرہ خاتون روبہ صحت ہوکر ہسپتال سے رخصت
سری نگر،3؍ اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافے کے بیچ سری نگر کے خانیار علاقے سے تعلق رکھنے والی وادی کی پہلی وائرس متاثرہ خاتون مکمل طور پر صحت یاب ہوئی ہے اور اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔
جموں وکشمیر حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے کہا کہ کشمیر کی پہلی کورونا وائرس متاثرہ خاتون صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے اپنے گھر منتقل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کو آٹھ نمونوں کی رپورٹ مثبت آئی اور اس طرح سے اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد بڑھ کر 70 ہوگئی ہے۔