کشمیر: یوٹیوب تک رسائی ممکن نہ ہونے سے طلباء پریشان

Source: S.O. News Service | Published on 20th February 2020, 12:08 AM | ملکی خبریں |

سری نگر،19/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) وادی کشمیر میں انتظامیہ کی طرف سے سوشل میڈیا کی رسائی کی روک تھام کے باعث مسابقتی امتحانات کی تیاریوں میں مصروف طلبا مشکلات کے اتھاہ بھنور میں پھنس گئے ہیں کیونکہ وہ ویڈیو شیرنگ پلیٹ فارم یو ٹیوب کے ذریعے مختلف موضوعات و معاملات پر لیکچرز سننے سے قاصر ہیں۔

طلبا کا کہنا ہے کہ کشمیر شاید دنیا کا واحد حصہ ہے جہاں وہ یو ٹیوب کے ذریعے پڑھائی کرنے سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیوب گھر میں بیٹھ کر ہی تمام امتحانوں کی کماحقہ تیاری کرنے کا سب سے بہتر اور موثر ذریعہ ہے لیکن کشمیر کے طلبا اس مسابقتی دور میں اس اہم سہولیت سے محروم ہیں۔

یو ٹیوب ایک امریکی ویڈیو شیرنگ پلیٹ فارم ہے جو اور چیزوں کے علاوہ علم و سائنس کے تمام موضوعات پر مفصل اور مدلل لیکچرز اور جانکاری فراہم کرنے کے لئے علمی حلقوں میں خاص طور پر کثرت سے استعمال کیا جا تا ہے۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں ٹوجی موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال ہیں تاہم بی ایس این ایل براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کے علاوہ تھری جی اور فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات ہنوز معطل ہیں۔

مختلف النوع مسابقتی امتحانات کی تیاریوں میں مصروف طلبا کے ایک گروپ نے یو این آئی اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یو ٹیوب تک رسائی ممکن نہ ہونے کے باعث ہماری تیاریوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا: ‘ہم مختلف النوع مسابقتی امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہیں، یو ٹیوب ہمیں تیاریاں کرنے میں کافی مدد دیتا ہے، کسی بھی موضوع پر ہم مفصل اور معنی خیز لیکچرز سن سکتے ہیں، لیکن حکام نے وی پی این کے ذریعے بھی سوشل میڈیا تک رسائی کو بند کیا ہے جس کے باعث ہم یو ٹیوب کے کثیر الجہات فوائد سے محروم ہوئے ہیں’۔

ایک طالب علم، جو دلی کی ایک مشہور یونیورسٹی میں پی جی کورس کے لئے داخلہ لینے کا خواہش مند ہے، نے کہا کہ یو ٹیوب کے استعمال سے مجھے استاد کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا: ‘مجھے دلی کی ایک یونیورسٹی میں پی جی کورس کے لئے داخلہ لینا ہے، اس کے انٹرانس ٹیسٹ کی تیاری کے لئے اگر یو ٹیوب کی سہولیت دستیاب ہوتی تو مجھے کسی استاد کے پاس جانے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ یو ٹیوب ایک ایسا استاد ہے کہ جو کوئی پیچیدہ مسئلہ ہزار بار بھی دہرا سکتا ہے، استاد کو بار بار دہرانے پر غصہ آسکتا ہے لیکن یو ٹیوب کو نہیں علاوہ ازیں یوٹیوب پر ایک لیکچرر کا لیکچر سمجھ نہیں آئے گا تو دوسرے لیکچرر کا لیکچر سن سکتے ہیں’۔

ایک ریسرچ اسکالر کا کہنا ہے کہ یوٹیوب سے لیکچرز ڈاون لوڈ کرنے کے لئے مجھے اپنے ایک دوست کے نجی دفتر جہاں کسی نجی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کا براڈ بینڈ انٹرنیٹ چلتا ہے، جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا: ‘میں ریسرچ کررہا ہوں، یوٹیوب سے میں مختلف موضوعات ومعاملات پر مفصل اور علمی لیکچرز سنتا تھا جس سے مجھے کافی مدد ملتی تھی لیکن اب چونکہ یو ٹیوب تک رسائی ممکن ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے مجھے اپنے ایک دوست کے نجی دفتر میں جانا پڑتا ہے جہاں میں ضروری لیکچرز ڈاون لوڈ کرتا ہوں’۔

صارفین کا کہنا ہے کہ یو ٹیوب تک رسائی کی روک سے کئی ایسے لوگ، جو یوٹیوب کے ذریعے اپنے ہنر و فن کا بھی مظاہرہ کرتے تھے اور صارفین کو بھی محظوظ ومستفید کرتے تھے، گمنامی کی دنیا کھو گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں اگرچہ ٹوجی موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال ہیں تاہم سوشل میڈیا سائیٹوں کی رسائی پر پابندی عائد ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...