کشمیر: سری نگر میں حالیہ 'ٹارگٹ کلنگز' کے بعد سیکورٹی انتظامات مزید سخت

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2021, 11:04 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،23؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) حالیہ دنوں کے دوران پولیس اہلکاروں پر ہوئے حملوں کے واقعات کے پیش نظر سری نگر میں بدھ کے روز سیکورٹی کو مزید چوکس کر دیا گیا ہے۔ شہر کے کئی مقامات پر سیکورٹی فورسز نے ناکے لگا دیئے ہیں جہاں مسافر بردار گاڑیوں خاص کر دو پہیہ گاڑیوں کی تلاشی کی جاتی ہے ان میں سوار مسافروں کے شناختی کارڈ دیکھے جاتے ہیں اور ان سے پوچھ گچھ بھی کی جاتی ہے۔

بتا دیں کہ سری نگر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو پولیس اہلکاروں کو نامعلوم اسلحہ براداروں نے گولیاں برسا کر ہلاک کر دیا ہے۔ یہ دونوں واقعات شام کے وقت پیش آئے۔ منگل کی شام سری نگر کے نوگام علاقے میں پرویز احمد ڈار نامی ایک سی آئی ڈی انسپکٹر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا، جب کہ 17 جون کی شام سری نگر کے عید گاہ علاقے میں جاوید احمد کمبے نامی ایک پولیس اہلکار کو گولیوں کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا گیا تھا۔

یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے منگل کے روز سری نگر کے کئی علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ شہر میں سیکورٹی کو مزید چوکس کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے کئی اہم چوراہوں پر ناکے لگا دیئے ہیں جہاں وہ مسافر بردار گاڑیوں کی تلاشی کرتے ہیں اور مسافروں کے شناختی کارڈ بھی چیک کر کے ان سے پوچھ گچھ بھی کی جاتی ہے۔

موصوف نے بتایا کہ ناکوں پر خاص طور پر دوپہیہ والی گاڑیوں جیسے موٹر سائیکل سواروں کو روکا جاتا ہے اور ان سے زیادہ ہی باریک بینی سے پوچھ تاچھ کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی مقامات پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات ہے۔ دریں اثنا ایک ناکے پر تعینات ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ایسا احیتاطی طور پر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ملی ٹنٹوں کی نقل و حمل کو روکنے اور عام لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ایسے اقدام کرنے پڑتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔