کشمیر:نانا کی لاش پر بیٹھے 3 سالہ بچے کی تصاویر سے ہر ایک کا دل پارہ پارہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2020, 11:11 AM | ملکی خبریں |

سری نگر،2؍جولائی (ایس او نیوز؍ یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں چہارشنبہ کی صبح سکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہونے والے ایک عام شہری کی لاش پر بیٹھے اس کے 3سالہ نواسے (بعض خبروں کے مطابق پوتہ)عیاد جہانگیر کی سوشیل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہونے والی جگر سوز تصاویر نے ہر خاص و عام کو حواس باختہ کردیا ہے -

پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے ان تصویروں کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ دو طرح کے ویڈیوز گردش کررہے ہیں ایک ویڈیو میں دکھایا جارہا کہ تین سالہ بچے جس کے نا نا کو مارا گیا، کو بچایا جارہا ہے اور دوسرے ویڈیو میں دکھایا جارہا ہے کہ مہلوک کا بیٹا سی آر پی ایف پر اس کے باپ کو دن دھاڑے مارنے کا الزام عائد کررہا ہے - کشمیر میں سچائی بڑی شکار بن گئی ہے-

جموں وکشمیر اتحاد المسلمین کے صدر و حریت لیڈر مولانا مسرور عباس انصاری اپنے ایک ٹویٹ میں ان تصاویر کے حوالے سے کہتے ہیں کہ اس بچے کی آنکھوں میں آنسو جگر کو پارہ پارہ کرتے ہیں - یہ حد درجہ تکلیف دہ ہے - میں اس تکلیف کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں -سماجی کارکن افتخار مسگر نے بچے کی دلسوز تصاویر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ان الفاظ میں ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ خدا کرے کوئی بچہ وہ حال نہ دیکھے جو اس بچے نے آج دیکھا، چہرے پر آنسوؤں کا سیلاب، ہاتھوں میں خون آلود بسکٹ، کپڑوں پر خون کے دھبے، کانپتا ہوا ننھا جسم- بربریت کی آخری حد، تصور سے پرے، کشمیر میں زندگی ختم ہوچکی ہے، ہم ماتم کناں ہیں اور اپنی باری کے منتظر ہیں -

صحافی ماجد حیدری اپنے ایک ٹویٹ میں یوں کہتے ہیں کہ خون آلود بسکٹ ہاتھوں میں لئے یہ بچہ اس بات سے بے خبر ہے کہ جویہ بسکٹ لایاتھا وہ مر گیا ہے، کشمیر میں ایک بچے کا بچپن یہی ہے -ایک اور صحافی رفعت عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ یہ سوپور کی دل دہلانے والی تصاویر ہیں، اس بچے نے سوپور میں اپنی آنکھوں کے سامنے نانا کو مرتے دیکھا-ایک اسکالر نے اپنا نام مخفی رکھنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے یو این آئی اردو کو بتایا کہ شہری کی ہلاکت سے اس کی لاش پر معصوم بچے کے بیٹھنے کی تصاویر زیادہ جگر سوز اور دل دہلانے والی ہیں -

انہوں نے کہا کہ ان تصاویر کو سوشیل میڈیا پر بڑے پیمانے پرشیئر کرنا بھی کم تکلیف دہ نہیں ہے اس سلسلے کو بند کیا جانا چاہئے -سوشیل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے جس میں بچے کو پولیس گاڑی میں روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور پولیس اہلکار اس کو منوانے کی کوشش کررہے ہیں -ادھر یہ تصاویر کس نے کھینچیں، یہ بھی ایک بہت بڑا سوال بن گیا ہے جس کا سی آر پی ایف ا ور پولیس دونوں انکار کررہے ہیں -سوشیل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ جب جائے واردات پر ان دو پارٹیوں کے بغیر کوئی موجود ہی نہیں تھا تو تصاویر کس نے لیں -دریں اثنا کئی لوگ جن میں سیاسی و صحافتی براداری سے وابستہ افراد بھی شامل ہیں، کا کہنا ہے کہ سوشیل میڈیا پر ان تصاویر کو شیئر کرنے سے اجتناب کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ زیادہ ہی دلآزاری کا باعث ہے اور جووینائل قانون کی بھی خلاف ورزی ہے -سوپور واقعے میں جاں بحق عام شہری کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ اس کو گاڑی سے گھسیٹ کر سی آر پی ایف اہلکاروں نے گولی ماری ہے اور بچہ کو اس کی لاش پر بٹھایا گیا جبکہ سوپور پولیس نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر سوشیل میڈیا پر ایسی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کی وارننگ دی ہے -

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...