کشمیر: انسداد ملی ٹینسی کاروائیاں تیز، یوم جمہوریہ کے انتظامات مکمل، پولیس سربراہ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd January 2020, 11:03 AM | ملکی خبریں |

سری نگر،23/جنوری (ایس او نیوز/یو این آئی)  جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے وادی میں انسداد ملی ٹینسی کاروائیاں تیز کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران آدھ درجن آپریشن کامیاب ثابت ہوئے۔ پولیس سربراہ بدھ کی صبح یہاں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سری نگر میں منعقدہ مہلوک ایس پی او اہلکار کی میت پر پھول مالائیں رکھنے کی تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کررہے تھے۔ پھول مالائیں رکھنے کی تقریب میں سینئر پولیس و سول عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ وادی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریبات کے احسن انعقاد کے لئے سری نگر سمیت وادی کے تمام اضلاع میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ پولیس سربراہ جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے ڈرون کیمروں کے بڑے پیمانے پر استعمال کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لاء اینڈ آڈر کی صورتحال کے دوران ڈرون کیمرے کافی مددگار ثابت ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: 'ڈرون ایک نارمل تیکنیکی ایڈ ہے۔ یہ آج کی تاریخ میں ہر پولیس فورس استعمال کرتی ہے۔ لاء اینڈ آڈر کی صورتحال کو کور کرنے کے لئے جموں وکشمیر پولیس بھی ڈرون کیمروں کا استعمال کرتی ہے۔ جن گلی کوچوں میں آپ باریکی سے نہیں دیکھ پاتے ہیں، ڈرون کیمروں کی مدد سے پتہ چلتا ہے کہ کون شرارت کررہا ہے اور کون خلاف قانون کام کررہا ہے'۔ پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے وادی بالخصوص جنوبی کشمیر میں انسداد ملی ٹینسی کاروائیاں تیز کردی ہیں۔

انہوں نے کہا: 'وادی میں اس وقت انسداد ملی ٹینسی آپریشن تیز ہوئے ہیں۔ اس کے چلتے جنوبی کشمیر میں کافی ہلچل ہے۔ ابھی تک آدھ درجن آپریشن کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ اسی طریقے سے آپریشن آگے بھی جاری رہیں گے۔ ہم اپنے عوام اور جموں وکشمیر میں امن وامان کی بحالی کے لئے مزید مضبوطی سے کام کرتے رہیں گے'۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ وادی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریبات کے احسن انعقاد کے لئے سری نگر سمیت وادی کے تمام اضلاع میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا: 'ہم نے 26 جنوری کی تقریبات کے لئے زمینی سطح پر تمام انتظامات کئے ہیں۔ ہم نے کل ہی جنوبی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ باقی اضلاع میں بھی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ سری نگر میں بھی سیکورٹی کے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ تقریبات کے لئے باقی تیاریاں بھی کی گئی ہیں۔ یہ تقریبات بہت ہی کامیاب ثابت ہوں گی'۔ پولیس سربراہ نے جنوبی کشمیر کے کھریو میں منگل کی صبح شروع ہونے والے تصادم، جس میں راہل نامی فوجی اور شہباز احمد نامی ایس پی او جاں بحق ہوئے، کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ وہاں ابھی تک کسی جنگجو کے مارے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا: 'کھریو میں پولیس، آرمی اور سی آر پی ایف نے مل کر آپریشن شروع کیا تھا۔ اطلاع تھی کہ دو دہشت گرد کسی گھر میں چھپے ہیں۔ آپریشن شروع ہوتے ہی وہاں پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں آرمی کے ایک جوان اور ہمارے ایس پی او شہباز احمد کی شہادت ہوئی۔ ہم اپنے دونوں جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے جوان جو اپنے لوگوں کے لئے ہادت دے رہے ہیں ان کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی'۔ ان کا مزید کہنا تھا: 'کھریو میں سرچ آپریشن صبح کے وقت بحال کیا گیا۔ کل رات کو اندھیرا چھا جانے کی وجہ سے سے آپریشن کو معطل کرنا پڑا تھا۔ ابھی تک وہاں پر کسی جنگجو کے مارے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے'۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...