کاسرگوڈ: چوتھی جماعت کی طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کے ملزم ٹیچرکو عدالت نے دی20سال قید بامشقت کی سزا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th January 2020, 3:13 PM | ساحلی خبریں |

کاسرگوڈ 26/جنوری (ایس او نیوز) یہاں کے ایڈیشنل سیشنس کورٹ نے چوتھی جماعت کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ایک  ٹیچر کو 20سال قید بامشقت اور 25ہزار روپے جرمانے کی سز اسنائی ہے۔ اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 2سال کی سزا کاٹنے کا حکم دیا ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ سرکاری اسکول کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سمارٹ کلاس روم میں چوتھی جماعت کی ۹ سالہ طالبہ کے ساتھ راجن پی نائیرعرف راجن ماسٹر (۴۵سال) نے 2018میں جنسی زیادتی کی تھی۔ راجا پورا پولیس اسٹیشن کے افسران نے معاملہ درج کیا تھا۔عدالت میں سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنانے کے علاوہ حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ متاثرہ نابالغ لڑکی کو 10لاکھ روپے کی امداد دی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔