کاسرگوڈ میں بائک اور کار تصادم کے 2واقعات میں 2نوجوان ہلاک۔1شدید زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 10th July 2019, 1:36 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاسرگوڈ10/جولائی (ایس او نیوز) منگل کی شام کو کنہانگڈ کے قریب موٹر بائک اور کار کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں بائک سوار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ابھیلاش (26سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

 موٹر بائک سے کارٹکرانے کی وجہ سے ابھیلاش کو گہری چوٹیں آئی تھیں۔علاج کے لئے اس کو اسپتال منتقل کیا گیامگر اس کی جان بچائی نہیں جاسکی۔ بتایا جاتا ہے کہ ابھیلاش وائرنگ کا کام کیا کرتا تھا۔ اس حادثے کے تعلق سے ہوسادرگا پولیس اسیشن میں کیس درج کردیا گیا ہے۔

 دوسرا حادثہ موگرال پتور نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جس میں بارھویں کلاس میں پڑھنے والا طالب علم جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت امان(17سال) کے طور پر کی گئی ہے،جبکہ مناظر نامی نوجون شدید زخمی ہوگیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس حادثے میں بھی ایک کار نے بڑی تیزرفتاری کے ساتھ اس موٹر بائک کو ٹکر ماری جسے موگرال کا رہنے والا مناظر (22سال)چلا رہا تھااور پیچھے امان بیٹھا ہوا تھا۔ ٹکر اتنی شدید تھی دونوں نوجوان اچھل کر دور سڑک پر جاگرے جس کی وجہ سے انہیں گہرے زخم آئے۔ امان کو منگلورو کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیاتھا مگر علاج کارگر نہیں ہوا اس نے دم توڑ دیا۔ مناظرکو کاسرگوڈ کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔مناظرکے تعلق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ کومبلے کے ایک پٹرول بنک میں ملازمت کیا کرتا تھا۔اس حادثے کے تعلق سے کاسرگوڈ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...