کاسرگوڈ: کم سن بچیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی معاملے میں ٹیچر کوملی 15سال قیدکی سزا

Source: S.O. News Service | Published on 16th February 2020, 11:42 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاسرگوڈ16/فروری (ایس او نیوز) کاسرگوڈ ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشنس کورٹ نے نابالغ طالبات کے ساتھ جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر نیرچلوملاڈکا (32سال) نامی اسکول ٹیچر کو 15سال قید اور 35ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ 2012اور2014کے دوران پیش آیا تھا۔ اور اس کاپردہ اس وقت فاش ہوگیا جب تیسری جماعت میں زیر تعلیم ایک بچی نے اپنی دوسری ہم جماعت لڑکی کو یہ بات بتائی۔جس کے بعداس لڑکی کے والدین کو اس کی خبر دی گئی۔بچیوں کے والدین اور سرپرستوں نے  بچوں کے حقوق کے لئے قائم ’چائلڈ لائن‘ محکمے کے پاس شکایت درج کروائی اور کاسرگوڈ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا۔ 

تحقیقات کے دوران 26عینی شاہدین نے اپنے عدالت میں گواہی تھی۔ اس کے علاوہ جرم کو ثابت کرنے والی 32چیزیں عدالت کے سامنے رکھی گئیں۔ عدالت نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ اگر مجرم نے جرمانے کی رقم ادا نہیں کی تو اسے مزید 2سال قید کی سزا بھگتنا پڑے گا۔عدالت لیگل سروس اتھاریٹی کو بھی ہدایت دی ہے جنسی ہراسانی سے متاثرہ بچیوں کو مناسب مالی امداد بھی ادا کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔