کاسرگوڈ : 100 سے زائد معاملات میں ملوث عادی مجرم گرفتار
کاسرگوڈ 14/ مئی (ایس او نیوز) بڈیاڈکا پولیس نے ایک ایسے عادی مجرم کو گرفتار کیا ہے جو اب تک 100 سے زائد معاملات میں ملوث ہے ۔
پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار ملزم کا نام امیر علی (23 سال) ہے جو آلمپاڈی کا رہنے والا ہے ۔ امیر پر کاسرگوڈ، ودیا نگر، بیکل ، کنہن گڑھ ، پاینور اور کرناٹکا کے دیگر پولیس اسٹیشنوں میں گانجہ فروشی ، چوری ڈکیتی ، قتل کی کوشش اور دھمکیاں دینے جیسے 100 سے زائد معاملات درج ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امیر 13 سال کی چھوٹی عمر سے ہی جرائم کی دنیا میں داخل ہوگیا تھا ۔
بتایا جاتا ہے کہ پولیس جب موٹر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی تو امیر علی بغیر نمبر پلیٹ والی کار چلاتے ہوئے دیکھا گیا ۔ اس کی گاڑی کی تلاشی لینے پر اندر سے 8.640 گرام ایم ڈی ایم اے نشہ کی گولیاں برآمد ہوئیں ۔ اس کے علاوہ ریوالور نما بندوق اور تین موبائل فون ضبط کیے گئے ۔