کاسرگوڈ : بیوی سے ناجائز تعلقات کا شک ۔ شوہر نے کردیا پڑوسی کا قتل ۔ بیوی شدید زخمی
کاسرگوڈ،12؍اگست (ایس او نیوز) اپنی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا شبہ کرتے ہوئے ایک شخص نے اپنے پڑوسی کو قتل کر ڈالا اور قتل کی کوشش میں بیوی کو شدید زخمی کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ بلال میں پیش آیا جہاں راما کرشنن (50 سال) نے اپنے پڑوسی گوپالن عرف روی (45 سال) کو قتل کرنے کے بعد اپنی بیوی پر حملہ آور جس کے نتیجہ میں وہ سنگین طور پر زخمی ہوگئی اور علاج کے لئے اس کو پریارم میڈیکل کالج ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ۔
ویلاریکنڈو پولیس نے راما کرشنن کو حراست میں لینے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہے۔