کاسرگوڈ: کسٹمز افسران نے ایک کار سے ضبط کیا 6.2کروڑ روپے مالیت کا سونا۔ 2ملزمین گرفتار
کاسرگوڈ5/فروری (ایس او نیوز) کیرالہ سے غیر قانونی طورپر مہاراشٹرا کی طرف لے جارہا 6.2کروڑ روپے مالیت کا 15.5کلوگرام سونا کسٹمز افسران نے ضبط کرنے کے ساتھ 2ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق کسٹمز کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ ایک کار کے اندر غیر قانونی طور پرسونا لے جایا جارہا ہے۔کنّور ٹول گیٹ کے پاس جب پولیس نے مہاراشٹرا کا رجسٹریشن نمبر رکھنے والی کار کو روکا تو اس میں موجود کھیتان(29سال) اور آکاش (23سال) نامی دو نوجوانوں نے بھاگ نکلنے کی کوشش کی۔ لیکن پولیس نے انہیں دھرلیا اور کار کی تلاشی لی تو پتہ چلا ہے کہ کار کی اگلی اور پچھلی سیٹوں میں ڈرلنگ کرکے بڑی احتیاط کے ساتھ سونا چھپا یا گیا تھا۔گرفتار کرنے کے بعد پوچھ تاچھ کے دوران ملزمین نے اقرار کیا ہے کہ یہ سونا تھلاسیری سے مہاراشٹرا کی طرف لے جایا جارہا تھا۔ اب کسٹمز افسران اس معاملے میں ملوث دوسرے افراد کے تعلق سے تفتیش کررہے ہیں۔