کاسرگوڈ : بیچ سمندر میں گراماہی گیر30 گھنٹوں تک تیر کر جان بچانے میں کامیاب

Source: S.O. News Service | Published on 9th January 2022, 1:38 PM | ساحلی خبریں |

کاسرگوڈ ،9؍ جنوری (ایس او نیوز) مچھلیوں کا شکار کرتے وقت پھسل کر بیچ سمندر میں گرنے والا ماہی گیر مسلسل 30 گھنٹوں تک تیرتے ہوئے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ تملناڈو کا رہنے والا جوزف اور دیگر سات ماہی گیر منگلورو سے 31 دسمبرکو مچھلیوں کے شکار کے لئے نکلے تھے ۔ 6 جنوری کو جب ماہی گیر اپنی کشتی میں آرام کررہے تھے تو رات 2 بجے کے قریب جوزف کشتی پر سے غائب پایا گیا ۔ اس وقت ماہی گیر کشتی ساحل سے 36 ناٹیکل میل دور تھی ۔ صبح 11 بجے تک جوزف کے ساتھیوں نے اسے سمندر میں تلاش کیا مگر اس کا کوئی پتہ نہیں چلا تو انہوں نے اس معاملہ سے کشتی کے مالک کو آگاہ کردیا ۔ پھر اس بات کی اطلاع کوسٹل پولیس اور پانڈیشور پولیس اسٹیشن کو دی گئی ۔ پولیس نے شکایت کنندہ سے کہا کہ 24 گھنٹے تک انتظار کرے اور اس کے بعد بھی کوئی پتہ نہیں چلا تو کیس درج کرلیا جائے گا ۔

اتفاق سے 7 جنوری کو کاسرگوڈ سے ماہی گیری کے لئے نکلنے والی ایک کشتی پر موجود لوگوں نے جوزف کو سمندر میں تیرتا ہوا دیکھا اور فوری طور پر اسے ساحل پر لاتے ہوئے اسپتال میں داخل کروایا ۔ اس بات کی اطلاع پانڈیشور پولیس کو بھی دی گئی ۔

اس معاملہ میں اب ایک دوسرا موڑ بھی آیا ہے کیونکہ کاسرگوڈ پولیس کا کہنا ہے کہ جوزف نے اس واقعہ کے تعلق سے کچھ الگ اور متضاد بیان دیا ہے ۔ اس لئے وہ اس معاملہ کی گہرائی سے جانچ کر رہے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔