کاسرگوڈ میں الیکٹرک شاک لگنے سے 8 سالہ بچہ کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 20th October 2021, 9:05 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور،20؍ اکتوبر (ایس او نیوز) پڑوسی سرحدی ریاست کیرالہ کے کاسرگوڈ میں  حادثاتی طور پر بجلی کی لائن چھونے کی وجہ سے ایک آٹھ سالہ بچہ ہلاک ہوگیا ۔ 

المیہ کا شکار ہونے والے بچہ کی شناخت موکشیت راج شیٹی کی حیثیت سے کی گئی ہے جو موارٹنے نامی علاقہ میں لوور پرائمری اسکول میں زیر تعلیم تھا ۔ کل منگل شام وہ کھیلنے کے لئے پڑوس میں واقع ایک زیر تعمیر مکان میں گیا تھا جہاں وہ حادثاتی طور پر بجلی لائن کی زد میں آگیا اور موقع  پر ہی ہلاک ہو گیا ۔ 

معلوم ہوا ہے کہ جب  دیر تک بچہ واپس نہیں لوٹا تو تشویش میں مبتلا والدین نے اس کی تلاش شروع کی تو پڑوس کی زیرتعمیر عمارت کے پہلے منزلہ پر اس کی لاش پڑی ہوئی ملی ۔ 

پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد  معاملہ درج کر لیا اور بچہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کاسرگوڈ جنرل ہاسپٹل بھیج دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی