کاسرگوڈ میں دردناک حادثہ۔ حاملہ نرس بس کے نیچے آجانے سےہوگئی ہلاک
کاسرگوڈ،2؍ستمبر(ایس او نیوز) آج صبح تقریباً8بجےپیش آئے ایک دردناک حادثے میں 6مہینے کی حاملہ خاتون اس وقت ہلاک ہوگئی جب وہ بس میں چڑھتے وقت توازن کھوجانے سے گرگئی اور بس کے ٹائر کے نیچے دب گئی۔
ٹائروں کے نیچے کچلے جانے سے ہلاک ہونے والی اس خاتون کی شناخت دیویا (27سال) کے طور پر کی گئی ہے جو کہ کنّور کے ایسٹر ایم آئی ایم ایس ہاسپٹل میں نرس کی خدمات انجام دے رہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ آج صبح اسپتال میں اپنی ڈیوٹی پر جانے کے لئے نکلی تھی اور بس پکڑنے کے دوران وہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ سنگین زخمی حالت میں دیویا کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دم توڑ دیا۔