کیرالہ کے کاسرگوڈ میں ایک مریض سے وائرس 20 منٹ میں 4؍ افراد میں منتقل

Source: S.O. News Service | Published on 26th March 2020, 6:39 PM | ساحلی خبریں |

کاسرگوڈ،26؍مارچ (ایس او نیوز؍یو این آئی) کیرالہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسس کے درمیان کاسرگوڈ، کیرالہ  کے سب سے غیر محفوظ ضلع کے طور پر توجہ کا مرکز  بن گیا ہے۔

چہارشنبہ کے روز کاسرگوڈ کے کلکٹر ڈاکٹر سجیت بابو نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریض نمبر 2 سے یہ وائرس صرف 20 منٹ میں چار افراد میں منتقل ہوگیا۔

واضح رہے کہ کاسرگوڈ کا مریض نمبر 2 دبئی سے واپس آیا تھا اور 16؍ مارچ کو اس کا معائنہ مثبت پایا گیا۔ مریض نمبر 2 نے اپنا بلغم کا نمونہ معائنہ کے لیے دیا تھا اور اسے گھر پرالگ تھلک رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ اس کی بیوی، بچہ اور ماں جنہوں نے اس سے الگ تھلک ہونے  سے قبل صرف 20 منٹ ملاقات کی تھی، وہ بھی متاثر ہوگئے۔

اس کے علاوہ اس کا دوست بھی متاثر ہوگیا جو اسے کار میں ائیر پورٹ سے لینے گیا تھا۔ یہ چار رابطہ کار مریض نمبر 6،5،4 اور 7 ہیں۔ مریض کے ساتھ وہ بھی علاحدہ وارڈس میں شریک ہیں۔ مریض نمبر2 کے علاوہ ضلع کو مریض نمبر 3، 47 سالہ شخص کے رابطہ کاروں کی بھی رپورٹ کا انتظار ہے جو دبئی سے واپس ہوا تھا اور چار اضلاع میں کئ کلبوں، تین شادیوں، کنور میں ایک میت میں اور کئی عوامی پروگرامس میں شریک ہوا تھا۔

اطلاعات کے مطابق ریاست بھر کے  کئی  افراد اس مریض کے رابطے میں آئے ہیں ۔ کلکٹر نے کہا کہ چہارشنبہ کے معائنے کے نتائج کاسرکوڈ میں صورتحال کو سمجھنے کے لیے اہم ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...