کاروار۔ بنگلور ٹرین کی دوبارہ شروعات : ہفتہ میں تین دن دوڑے گی ٹرین
کاروار:4؍ اپریل(ایس اؤ نیوز)گذشتہ ایک سال سے معطل کی گئی کاروار۔ یشونت پور(بنگلور) ٹرین کو دوبارہ 12اپریل سے شروع کئےجانےکےمتعلق کونکن ریلوے نے پریس ریلیز کے ذریعے اعلان کیا ہے۔
کونکن ریلوے ڈپٹی جنرل مینجر جی آر کرنڈیکر نے پریس ریلیز میں کہاہے کہ یشونت پور ۔ کاروار ریل (نمبر 06211) ہفتہ میں تین دن چلے گی۔ 12اپریل سے ہفتہ میں پیر ، بدھ اور جمعہ کو یشونت پور(بنگلور) سے کاروار روانہ ہوگی۔ صبح 7 بجے یشونت پور سے نکل کر اسی دن رات 10:55 کو کارورا پہنچے گی۔ جب کہ کاروار ۔ یشونت پور ریل (نمبر 06212) 13اپریل سے ہر منگل ، جمعرات اور سنیچر کو صبح 5:30بجے کاروار سے نکل کر اسی دن رات 10:20کو یشونت پور پہنچے گی۔
متعلقہ ٹرین کا کمٹہ ، ہوناور، بھٹکل ، بیندور، کنداپور، اُڈپی ، سورتکل ، منگلورو، بنٹوال ، کبکا پتور، سکلیشپور، ہاسن ، کونیگل ، چک باناور پر اسٹاپ رہے گا۔