کاروار: امبیڈکر بھون کے سنگ بنیاد کی تقریب میں رکن اسمبلی کا بینر : الیکشن کمیشن کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مقامی لوگو ں کی مخالفت

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2023, 12:42 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:28؍ مارچ (ایس اؤ نیوز )   دلتوں کی  ترقی کے لئے تعمیر  کئے جانے والے امبیڈکر بھون  کی سنگ بنیاد کے موقع پر کاروار رکن اسمبلی روپالی نائک کی تصویروالے بینر کو چسپاں کئے جانے کو لے کراُس وقت تنازعہ کھڑا ہوگیا جب بلاک کانگریس صدر سمیر نائک نے   سنگ بنیاد کی تقریب میں ہی روپالی نائک کو آڑے ہاتھ لیا۔

سمیر نائک نے بینر پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے روپالی نائک سے سوال کیا کہ   گذشتہ 23مارچ کو شہرمیں الیکشن کمیشنر کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کےتحت واضح کیا گیا تھا کہ کسی بھی  پارٹی کے بینر  کو لگائے جانے کی ممانعت ہے  پھر تم  نے اپنی تصویر والے  بینر کےساتھ سنگ بنیاد کی رسم  کیسے ادا کرسکتی ہو؟ سمیر نائک نے کہا کہ  یہ انتخابات کے پیشگی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ بعد میں گرام پنچایت کی نائب صدر پوجا نندن  مانجریکر، سدھارتھ کملاکر نائک، آنجنیا وڈر، کشور وغیرہ نے بھی بینر لگانے کی مذمت کی ۔ بتایا جارہاہےکہ اس تقریب میں گرام پنچایت ترقیاتی افسر اور سکریٹری  موجود نہیں تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ کاروار شہر سے سات آٹھ کلو میٹر دور امبیڈکر بھون  تعمیر کرنے پربھی سوال اُٹھائے جارہے  ہیں اور دلتوں کی ترقی کے لئے شہر سے دور  امبیڈکر بھون  تعمیر کئے جانے پر  دلت سنگھرش سمیتی  نے سخت مخالفت کی ہے۔  بتایا جارہا ہے کہ  مقامی رکن اسمبلی روپالی نائک نے  سمیتی کی  مخالفت کی پرواہ نہ کرتےہوئے  شہر سے دور مکھیری شدی نیشور کالونی میں امبیڈکر بھون کا سنگ بنیاد رکھا  ہے۔

ذرائع کی مانیں تو کے ڈی اے کی 24گنٹہ زمین پر انڈور گیمس کا اسٹیڈیم تعمیر کرنےکافیصلہ لیاگیا تھا۔ مگر اس جگہ پر  اچانک امبیڈکر بھون  کی تعمیر  کی جارہی ہے جس پردیہی عوام نے بھی مخالفت کی ہے  اور سنگ بنیاد کے دوران  گاؤں والوں کی مخالفت کئی سارے شکو ک کو جنم دے رہی ہے۔

سمیر نائک کا کہنا ہےکہ متعلقہ زمین  شدی نیشور کالونی کے نام سےمعروف ہے۔ کے ڈی اے اس زمین کو اپنی تحویل میں لینےکےبعد وہی اس کامالکانہ حق رکھتےہیں۔ اس کے لئے طئے شدہ رقم کم ہونےکی وجہ سے اضافی رقم کےلئے عدالت میں عرضی لگائی گئی ہے۔ لیکن سوال یہ ہےکہ جس زمین پر کسی اور کا حق ہےاور جہاں امبیڈکر بھون  کی  کوئی مانگ نہیں تھی وہاں  پر امبیڈکر بھون کوتعمیر کرنے کا کیا مقصد ہے ؟

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...