اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا اعلامیہ؛ 23مئی کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے موقع پر انتخابی مرکز میں موبائل فون اندر لے جانے پر پابندی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st May 2019, 3:36 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار 21/مئی (ایس او نیوز) اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ کے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی حسب سابق   کمٹہ  ڈاکٹر اے  وی بالیگا کالج میں  ہوگی، جہاں اس تعلق سے مناسب حفاظتی بندوبست کیا گیا ہے۔ جیسا کہ ہرکوئی واقف ہے، ووٹوں کی گنتی  23 مئی کو ہوگی۔ اس موقع پر  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار  نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ووٹوں کی گنتی کے مرکز میں موبائل لے جانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ  الیکشن کمشنر نے حکم جاری کیا ہے کہ  کسی بھی سیاسی پارٹی کے لیڈران ہوں یا  اُن کے ایجنٹ یہاں تک کہ انتخابی اُمیداروں کو بھی  گنتی سینٹر میں موبائل لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جو اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ  کے انتخابی آفسر بھی ہیں نے بتایا کہ  انتخابی مرکز کمٹہ اے وی بالیگا کالج کے اطراف 200 میٹر کے فاصلے تک امتناعی احکامات نافذ ہیں۔ انتخابی مرکز کے اندر پہنچنے کے لئے  تین مراحل سے گذرنا پڑتا ہے جہاں الگ الگ ریاستوں کی پولس کی طرف سے سیکوریٹی کاسخت بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے ووٹوں کی گنتی مرکز میں داخل ہونے والے سیاسی پارٹیوں کے اُمیدواروں نیز ایجنٹوں  پر زور دیا  کہ وہ اس موقع پر الیکشن آفس سے جاری کردہ  اپنا شناختی کارڈ اپنے پاس ضرور رکھیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ انتخابی مرکز میں داخل ہونا ہوتو صبح ٹھیک آٹھ بجے  ہی اندر جاسکیں گے، تاخیر سے پہنچنے پر اندر داخلہ نہیں ملے گا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے بتایا کہ  ضلع میں امن و امان کی بحالی  کے لئے ضلع بھر میں پیشگی اقدامات کے طور پر امتناعی احکامات نافذ کئے گئے ہیں، چونکہ  اُترکنڑا  فرقہ وارانہ طور پر حساس ضلع مانا جاتا ہے انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں پر زور دیا  کہ وہ ضلع کے لئے عائد خصوصی  قوانین پر بھی عمل کریں اور لاء  اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ  پوری طرح تعاون کریں۔ انہوں نے سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کو  اس بات کی بھی تاکید کی کہ وہ اپنے  کارکنوں کو مکمل  قابو میں رکھیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ضلعی کمشنر ناگراج سنگریر بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...