اترکنڑا میں 77373افراد کو کووڈکا دوسرا ٹیکہ دیا جاچکا ہے: صحت عامہ کی رپورٹ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd June 2021, 6:51 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:23؍جون(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا میں ابھی تک 77173لوگوں کو کووڈکا ٹیکہ لگایاجاچکاہے۔ منگل کی شام 7بجے تک ملی رپورٹ کے مطابق 1590ڈوز باقی ہیں۔ جس میں کووی شیلڈ 740اورکو ویکسن 850ڈوز ٹیکوں کا ذخیرہ موجود ہے۔ اس بات جانکاری  ڈسٹرکٹ  آر سی ایچ افسر ڈاکٹر رمیش راؤ نے دی۔

منگل کو 9962لوگوں نےپہلا ڈوز اور 944افراد نے دوسرا ڈوز سمیت کل 10906لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ اترکنڑا ضلع میں ابھی تک 381373افراد کو پہلا ڈوز اور 77373لوگوں کو دوسرا ڈوز دیاگیا ہےیعنی  اب تک 20فی صد کام انجام پاچکا ہے۔

آفسر کی دی ہوئی جانکاری کے مطابق 740اکو وی شیلڈ اور 850کو ویکسن میں سے انکولہ ، ہوناور کو فی کس 10، جوئیڈا کےلئے 420، کمٹہ اور سرسی  کے لئے فی کس 70، یلاپور کے لئے 30، کاروار ضلعی  اسپتال میں 70، ڈانڈیلی میں 60 سمیت  کل 740کووی شیلڈاور ہوناور کو 30،کاروار کو 30، کمٹہ 30، سرسی کو 50، ضلع اسپتال میں 280، سرسی کے ڈی وی ایس میں  150سمیت 850کو ویکسن ٹیکوں کا ذخیرہ  موجود ہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔