کاروار : الیکشن کی کارروائی بحسن و خوبی انجام دینے کے لئے افسران کو دی گئی تربیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th March 2023, 12:55 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار 15 / مارچ (ایس او نیوز) درپیش اسمبلی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی الیکشن کمیشن کی ریاست میں آمد کے موقع پر ضلع الیکشن آفیسر پربھو لنگا  کولیکّٹی نے ضلع سطح پر الیکشن کی کارروائی بحسن و خوبی انجام دینے کے لئے افسران کی تربیت کا اہتمام کیا ۔

    ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں واقع میٹنگ ہال میں الیکشن آفیسر اور معاون الیکشن آفیسر کی ذمہ داریاں نبھانے والے افسران کے لئے منعقدہ اس تربیتی اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے انہوں نے درپیش اسمبلی الیکشن اور اس کے انعقاد کے سلسلے میں قانونی نکات اور اصولی باتوں کا خلاصہ کیا اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ نافذ کرنے کے سلسلے میں ضروری ہدایات دیں ۔ 

    انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ ووٹر لسٹ سے متعلق تمام امور کے علاوہ پولنگ بوتھ ، سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کی طرف سے ملنے والی شکایات وغیرہ نپٹانے کے سلسلے میں اپنے آپ کو تیار کرلیں ۔ اور مرکزی الیکشن کمیشن کی ضلع میں آمد کے موقع پر اگر ضروری ہو تو اس ضمن میں معلومات پیش کرنے کے لئے تیار رہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کے انعقاد میں اگر کوئی کوتاہی یا غلطی ہوتی ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ افسر پر ہوگی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو : یکم اپریل سے تلپاڈی، گونڈمی اور ہیجماڈی ٹول گیٹ پر بڑھ گئی فیس کی شرح 

تلپاڈی، ہیجماڈی اور گونڈمی ٹول پلازہ پر گاڑیوں سے ٹول وصول کرنے والی ٹھیکیدار کمپنی نویُگ ٹول وے پرائیویٹ لمیٹیڈ نے اپنے جاری کردہ اعلان میں بتایا ہے کہ یکم اپریل سے ان تینوں ٹول پلازاس پر فیس کی شرح میں اضافہ عمل میں آئے گا ۔

منگلورو : قرضہ کے بوجھ سے پریشان کاروباری نے کی بیوی بچوں سمیت خود کشی 

شہر کی ایک لاڈج میں اپنی بیوی اور دو جڑواں بچیوں کے ساتھ اجتماعی خود کشی کرنے والے میسور کے کاروباری شخص دیویندرا کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ قرضہ کے بوجھ سے پریشان تھا اور بیوی بچوں کو سیروتفریح کے بہانے منگلورو میں لانے کے بعد انہیں زہریلا کھانا کھلا کر ہلاک کرتے ہوئے خود کو ...

دہلی جیل میں بند بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپا کوعدالت نے رہا کرنے کا دیا حکم؛ پیر کو جیل سے آئیں گے باہر

بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپاجن کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کا ممبرہونے اور ملک میں 2007 کے بعد سے رونما ہونے والے بم دھماکوں کی سازش رچنے کے الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا تھا، آج جمعہ کو پٹیالہ ہاوس کورٹ نے تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔

کاروار سے انکولہ تک رشوت خورنظام کے خلاف پدیاترا: رشوت خوری پر قدغن نہیں لگایاگیاتو ظلم وناانصافی میں اضافہ ہوگا: سابق لوک آیوکتہ سنتوش ہیگڈے کا خطاب

 سماج کے لئے ناسور بنی بدعنوانی کا  اور رشوت خوری کے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے ۔ کاروار انکولہ کے سماجی کارکن مادھو نایک پچھلے کئی برسوں سے یہی کام کررہے ہیں ۔ اور آج ان کی قیادت میں اہتمام کی گئی  پد یاترا کا پیغام ہر جگہ پہنچانے کی سابق لوک آیوکتہ سنتوش ہیگڈے نے ...

بھٹکل : ای- فٹ بال نیشنل چمپیئن بنا بھٹکلی نوجوان ابراہیم گلریز - رومانیہ میں کرے گا ورلڈ چمپیئن شپ کے لئے ہندوستان کی نمائندگی 

بھٹکل کے ایک معروف کرکٹ کھلاڑی نے اب ای اسپورٹس میں اپنے جوہر دکھاتے ہوئے نیشنل ای اسپورٹس چمپیئن شپ(این ای ایس سی) 2023 مقابلوں میں ای - فٹ بال کے  زمرے میں نیشنل چمپیئن شپ جیت لی ہے اور آئندہ رومانیہ میں جو 15 ویں ورلڈ چمپیئن شپ (ڈبلیو ای سی) مقابلے ہونگے اس میں ہندوستان کی ...

عتیق احمد سخت سیکوریٹی میں الہ آباد جیل منتقل۔ آج اُمیش پال اغوا کیس کاسنایا جائے گا فیصلہ

یوپی پولیس  پیر کو سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کو لے کر الہ آباد پہنچ گئی جہاں انہیں نینی جیل کے ہائی سیکوریٹی بیرک میں  رکھا گیا ہے۔ان کے ساتھ ہی ان کے بھائی اشرف کو بھی بریلی کی جیل سے الہ آباد کی جیل میں  منتقل کردیاگیا ہے۔ دونوں بھائیوں کو منگل کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں ...

بلقیس بانو کے زانیوں کی رِہائی معاملہ پر سپریم کورٹ نے مرکز اور گجرات حکومت سے مانگا جواب

سپریم کورٹ نے پیر کے روز 2002 کے گجرات فسادات کی متاثرہ بلقیس بانو کے ذریعہ اجتماعی عصمت دری اور اس کے کنبہ کے اراکین کے قتل کے قصوروار 11 لوگوں کی وقت سے پہلے رِہائی کے خلاف داخل عرضی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اس جرم کو اندوہناک بتایا۔