کاروار سے بیندور تک 3ٹول گیٹس ؛سرکاری بس مسافروں کو ادا کرنے ہونگے اضافی 27روپے۔ فاسٹیاگ کے لئے بھاگ دوڑہوگئی تیز!

Source: S.O. News Service | Published on 17th February 2020, 1:16 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 17/ فروری (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا میں ابھی نیشنل ہائی وے کے ٹول گیٹس پر ٹیکس وصول کرنے کے خلاف عوامی احتجاج کے دوران ہی ہوناور اور انکولہ میں ٹیکس وصولی آج 17فروری سے شروع کی جارہی ہے۔لیکن سرکاری بسوں میں چار دن پہلے سے ہی مسافروں سے ٹول ٹیکس وصولی شروع ہوگئی ہے۔

 نیشنل ہائی وے66کو فور لین میں تبدیل کرنے کے ساتھ ٹول پلازہ بھی تیار کیے گئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت کاروار سے بیندور پہنچنے تک موٹر گاڑیوں کو انکولہ، ہوناور اور شیرورجیسے تین مقامات پر ٹول گیٹس سے گزرنا ہوگا۔تعمیری کام پوری طرح مکمل نہیں ہوا ہے، مگر ٹول گیٹس کام کرنا شروع کرچکے ہیں۔اس لئے عوام کی طرف سے اس کے خلاف احتجاج ہورہا ہے۔ کے ایس آر ٹی سی نے ہر ٹول گیٹ کے لئے 9روپے اضافی چارج بس ٹکٹ میں شامل کرلیا ہے۔ اس طرح اگر کوئی کاروار سے بیندور تک کا سفر کرتا ہے تو اسے اپنے ٹکٹ میں 27روپے تین ٹول گیٹس کے ٹیکس کے طور پر اداکرنے ہونگے۔

 بس مسافروں کی طرف سے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ ایک ٹول گیٹ پر پورے بس کا ٹیکس 250روپے ہے۔ اب کے ایس آر ٹی سی بس میں 50تا60مسافر بیک وقت سفر کرتے ہیں اور ہر مسافر سے 9روپے اضافی چار ج لینے کا مطلب  یہ رقم 500روپے سے زائد ہوجاتی ہے۔جس کا مطلب ہے کہ یہ سرکاری محکمہ ٹول ٹیکس کے نام پر بھی عوام کو چونا لگانے کا کام کررہا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ مسافروں سے 9روپے ٹول ٹیکس کے نام وصول کرنا بالکل مناسب نہیں ہے۔

ضلع شمالی کینرا میں ٹول پلازہ پر وصولی شروع ہوتے ہی گاڑی مالکان کی طرف سے فاسٹیاگ حاصل کرنے کی بھاگ دوڑ بھی تیز ہوگئی ہے۔ساتھ ہی ساتھ مقامی گاڑیوں کے لئے رعایتی دام اور رعایتی پاس کے مطالبات بھی تیز ہوگئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...