کاروار سے انکولہ تک رشوت خورنظام کے خلاف پدیاترا: رشوت خوری پر قدغن نہیں لگایاگیاتو ظلم وناانصافی میں اضافہ ہوگا: سابق لوک آیوکتہ سنتوش ہیگڈے کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th March 2023, 7:29 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ :30؍ مارچ (ایس اؤ نیوز )  سماج کے لئے ناسور بنی بدعنوانی کو اور رشوت خوری کے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے ۔ کاروار انکولہ کے سماجی کارکن مادھو نایک پچھلے کئی برسوں سے یہی کام کررہے ہیں ۔ اور آج ان کی قیادت میں اہتمام کی گئی  پد یاترا کا پیغام ہر جگہ پہنچانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق لوک آیوکتہ چیف،جسٹس سنتوش ہیگڈے نے کیا۔

سپریم کورٹ کے سابق منصف سنتوش ہیگڈے نےکہاکہ ہر جگہ رشوت خوری حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اگر ہم سب نے مل کر اس رشوت خور نظام کو اکھاڑ نہیں پھینکا تو یاد رکھئے آئندہ دنوں میں عصمت دری، لوٹ مار، ناانصافی اور ظلم عام ہوجائے گا اور حالات بھیانک ہوجائیں گے اور ہم اس کے لئے کسی اورکو مورد الزام نہیں ٹھہراسکیں گے، بلکہ ہم خود اس کے ذمہ دار ہونگے۔

وہ یہاں جن شکتی ویدیکے کے صدر مادھو نایک کی قیادت میں منعقد کاروار سے انکولہ تک رشوت خوری مخالف  پدیاترا میں شریک ہوکر عوام سےخطاب کررہے تھے۔ انہوں نے سیاست دانوں پر کڑی تنقید کرتےہوئے کہاکہ ملک اور ریاست کی ترقی کےلئے دی جانےوالی رقم کا زائدحصہ لوٹنے کا دھوکہ باز نظام  ان سیاست دانوں نے بہت ہی منصوبہ بندطریقے سے تشکیل دیا ہے ۔ ایسے خراب سسٹم کے خلاف جتنا جو کچھ کررہےہیں ہم ان کا ساتھ دیں۔ ہماری کاوشوں سے ہم مکمل طورپر رشوت خوری کو ختم تو نہیں کرسکتے البتہ ممکن ہےاس پر کسی حد تک ہم روک لگاسکیں۔

 ریاستی کونٹیرکٹر سنگھا کے کارگزار صدر منجوناتھ نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ انکولہ حلقہ کا40فی صد کمیشن پر  ملک بھر میں چرچا ہورہی ہے۔ سیاست دانوں  میں سے اکثر گمنام کونٹیرکٹر ہیں اور کمیشن کا بہتر نظام ڈھونڈنکالا ہے۔ اسی کا نتیجہ ہےکہ اکثر کام کا معیار گھٹیا ہوتاہے۔ بزرگ ادیب شانتا رام نایک ہچکڈکااوردھارواڑ کونٹیرکٹر سنگھا کے صدر گوڈشالے،ادیب پروفیسر آر جی گوندی  نےاپنے  اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جن شکتی ویدیکے کے صدر مادھونایک نے رشوت خوری کے خلاف جاری جدوجہد کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں۔ اس پدیاترا کو روکنےکے لئے کئی حیلے بہانے اورافواہیں پھیلائیں گئیں مگر ہم اپنی جگہ قائم رہے اور آج یہ پدیاترا کا اہتمام ہوکر رہا، یہی ہماری کامیابی کی دلیل ہے۔  جن شکتی ویدیکے کے سکریٹری رامانایک نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...