کاروار میں 297غیر قانونی عمارات کو نوٹس جاری : قانون کی خلاف ورزی کرتےہوئے تعمیر کئے گئے عمارات پر میونسپالٹی کی کارروائی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th January 2021, 8:35 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:15؍جنوری (ایس اؤ نیوز) شہر میں بغیر منظوری کے تعمیر کئے گئے 297عمارات کی نشان دہی کرتےہوئے میونسپالٹی کی جانب سے مالکان کے نام نوٹس جاری کی گئی ہے۔ میونسپالٹی سے اجازت لئے بغیر تعمیر کی گئی عمارات، زیادہ منزلیں تعمیر کی گئیں  رہائشی اور تجارتی عمارات  اس فہرست میں شامل ہیں۔

کچھ لوگ ایک ہی منزل کی منظوری لے کر دوسری منزل بھی تعمیر کرلئے ہیں، کھپریل گھر کی تعمیر کی اجازت لے کر کانکریٹ والی چھت کا گھر تعمیر کئے ہیں، میونسپالٹی سے اجازت لے کر وسعت سے زیادہ عمارت کی تعمیر ، پارکنگ کے لئے جگہ مختص نہیں کرنےپر اور توثیق شدہ نقشہ سے ہٹ کر عمارات کی تعمیر کئے جانے پر انہیں غیرقانونی عمارات میں شمار کیا گیا ہے۔

میونسپالٹی کی حدود میں کسی بھی عمارت کی تعمیر ،ان کی درستی ومرمت ، توسیع کے لئے میونسپالٹی سے منظوری لینا ضروری ہے۔ کئی لوگ صرف ایک منزلہ عمارت  کی  اجازت لیتے ہیں اس کے بعد غیر قانونی طورپر دوسری منزل تعمیر کرتےہیں، اس سلسلے میں کافی شکایات موصول ہونے اور اس سے میونسپالٹی کی آمدنی کو نقصان پہنچنے کی بات معلوم ہوئی  ہے۔ اس سے قبل  جب  ایم پریانگا  میونسپالٹی کی کمشنر تھیں تو ان کی رہنمائی اور ہدایات کے مطابق غیر قانونی عمارات کے مالکان کو نوٹس بھیجی گئی تھی ، کچھ برس پہلے ایسی غیر قانونی عمارات کے خلاف کوئی خاص کارروائی نہیں ہوئی تھی ۔

غیر قانونی عمارات کے مالکان کو میونسپالٹی کے افسران کی طرف سے ارسال کردہ نوٹس بالکل صحیح ہے،لیکن کیا اس تعلق سے میونسپالٹی میں کوئی قرارداد پاس ہوئی ہےکہ ایسی عمارات سے دوگنا ٹیکس وصول کیاجائےگا۔ اس تعلق سے میونسپالٹی کی میٹنگ میں سوال کرنے پر کوئی جواب نہ ملنے کی میونسپالٹی ممبر سندیپ تلیکر نے جانکاری دی ہے۔

میونسپالٹی کے کارگزار کمشنر آر پی نایک کا کہنا ہےکہ ذاتی زمینات پر عمارات کی تعمیر ، ان کی درستی ومرمت ، توسیع کےلئے میونسپالٹی کی منظوری ضروری ہے،گرچہ  کئی عمارتیں قانونی ہیں لیکن منظوری کے بغیر درستی و توسیع کی گئی ہیں، اسی لئے ان سبھی عمارات کو غیر قانونی عمارات کے طورپر شمار کیاگیا ہے، انہیں قانونی طورپر شمار کرنے کے لئے میونسپالٹی حدود میں ممکن نہیں ہے۔

اسی موقع پر میونسپالٹی کے ممبر سندیپ تلیکر نے گھروں کی درستی کرنے پر بھی نوٹس جاری کی گئی ہے جب کہ اصولوں کی خلاف ورزی کرتےہوئے تعمیر کئے گئے اپارٹمنٹ کےخلاف کارروائی نہیں کئے جانےکے خلاف عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ وہیں انہوں نے سوال کیا کہ شہر میں کئی اپارٹمنٹ زیادہ منزلوں کی تعمیر کی ہے، چند تجارتی کامپلکس میں پارکنگ کا انتظام نہیں ہے۔ ان عمارتوں کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کی جارہی ہے؟۔میونسپالٹی کارگزار کمشنر آر پی نائک نے بتایا کہ میونسپالٹی قانون کی دفعہ 102کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔ غیرقانونی عمارات کے مالکان سے دوگنا ٹیکس وصول کئے جانےکی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...