کاروار میں عورت کا دھیان بھٹکا کر رقم اور موبائل رکھی ہوئی بیگ لےکر چور فرار
کاروار:21؍ جون (ایس اؤ نیوز) ایک اجنبی فرد نے عورت کی توجہ دوسری طرف راغب کرتےہوئے اس کی بیگ اور اس میں رکھے ہوئے 1400روپئے اورموبائیل پر ہاتھ صاف کرلیا۔ اس تعلق سے کاروار شہری پولس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے۔
ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ تعلقہ کے سداشیو گڑھ ، ارجن کوٹے کی مکین میناکشی نائر نامی عورت ضلع اسپتال کے کینٹین میں ملازمت کرتی ہے۔ ایک شخص نے میناکشی سے کہا کہ اس کی بیگ سے کچھ نیچے گرگیا ہے، جیسے ہی عورت کی توجہ بیگ سے ہٹ گئی، متعلقہ لُٹیرے نے اس کی بیگ اُڑا لے گیا جس میں 1400روپئے اور سمسنگ موبائل موجود تھا۔ کاروار پولس معاملے کو لے کر چھان بین کررہی ہے۔